Category: حیدرآباد

  • ٹھٹھہ: پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، پسٹل برآمد

    ٹھٹھہ: پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، پسٹل برآمد

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(ڈسٹرکٹ رپورٹر بلاول سموں) پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایکٹو کریمنل زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، تھانہ ٹھٹھہ کی حدود فقیر گوٹھ لنک روڈ پر پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں ایک ملزم عمر ولد ماموں گندرو، شیخ فرید چوک ٹھٹھہ سے زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی، رابری، اور موٹرسائیکل چھیننے جیسے جرائم میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم سے جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

  • ٹھٹھہ: پولیس کی بروقت کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کے چھینے گئے مویشی اور مزدا ٹرک برآمد

    ٹھٹھہ: پولیس کی بروقت کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کے چھینے گئے مویشی اور مزدا ٹرک برآمد

    ٹھٹھہ، باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹر بلاول سموں) پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کے چھینے گئے 14 بھینسیں اور مزدا ٹرک برآمد کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق، آج صبح 5:30 بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ کینجھر کی حدود میں علی بحر کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم ملزمان نے مدعی ارشد میمن کا مزدا ٹرک چھین لیا تھا، جس میں 14 بھینسیں لوڈ کرکے کراچی جا رہا تھا۔ پولیس فوراً متحرک ہوئی اور ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے سخت احکامات پر ایس ڈی پی جھرک جاوید ٹالپر کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ کینجھر انسپیکٹر قادر بخش شورو اور ان کی ٹیم نے ملزمان کا تعاقب کیا اور چھینے گئے مویشیوں اور ٹرک کو برآمد کر لیا۔

    پولیس نے کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے پولیس کی ٹیم کی بروقت کارروائی کی تعریف کی اور انہیں شاباش، نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان ٹھٹھہ پولیس کے مطابق، یہ کارروائی عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پولیس کے عزم کا ثبوت ہے اور ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

  • ٹھٹھہ:سندھ، صوفیوں کی سرزمین، امن و محبت کا گہوارہ ہے.جاوید صبغت اللہ مہر

    ٹھٹھہ:سندھ، صوفیوں کی سرزمین، امن و محبت کا گہوارہ ہے.جاوید صبغت اللہ مہر

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(بلاول سموں) صوبائی سیکریٹری برائے اوقاف، مذہبی امور، زکوات و عشر جاوید صبغت اللہ مہر نے کہا ہے کہ سندھ صوفی بزرگوں اور درویشوں کی سرزمین ہے، جنہوں نے ہمیشہ امن، محبت، پیار، رواداری، بھائی چارے اور اخوت کا درس دیا ہے۔ ان کی تعلیمات پر عمل کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے بزرگوں کی درگاہیں ہماری روحانیت کا قیمتی اثاثہ ہیں، جو لوگوں کو فیض و برکتوں کا ذریعہ فراہم کرتی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کی مزار پر چادر چڑھانے کے بعد دعا کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی سیکریٹری جاوید صبغت اللہ مہر کا کہنا تھا کہ درگاہوں پر آنے والے زائرین و عقیدتمندوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا محکمہ اوقاف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ درگاہوں کے تقدس کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

    اس موقع پر، انہوں نے حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کی درگاہ کے احاطے میں بنائے گئے شیلٹرز کا معائنہ کیا اور زائرین کے لیے نئے مسافر خانہ اور کمروں کی تعمیر کے کام میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا۔ صوبائی سیکریٹری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مسافر خانہ اور کمروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ واش رومز کی مرمت کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ زائرین کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر (جو 12 تا 14 فروری 2025ء تک جاری رہے گا) دربار کے اطراف کی مکمل مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کنٹرول روم کے قیام، واک تھرو گیٹس کی تنصیب، پینے کے صاف پانی، وضوء، واش رومز، مسافر خانہ اور لنگر کے انتظامات کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے تاکہ زائرین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

    اس کے بعد، صوبائی سیکریٹری جاوید صبغت اللہ مہر نے مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی لائبریری مکلی کا بھی دورہ کیا اور اس کی مرمت اور تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو ہدایت کی کہ لائبریری کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ اس کو فعال اور مفید بنایا جا سکے۔

  • ٹھٹھہ: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ (بلاول سموں) پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، 2 گٹکا سپلائرز اور 2 کرمنلز سمیت 4 ملزمان گرفتار۔ پولیس نے 48 کلو گٹکا مٹیریل، 200 پیکٹ گٹکا ماوا، 2 پسٹل اور ایک مہران کار برآمد کرلی۔

    ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس اور مختلف تھانوں نے مشترکہ کارروائیاں کیں۔ جھمپیر لنک روڈ پر انچارج سی آئی اے ممتاز بروہی نے دو گٹکا سپلائرز احمد بارچ اور میر حسن گندرو کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

    اسی طرح گھارو اور کیٹی بندر پولیس نے 2 کرمنلز یونس سومرو اور میر جونیجو کو اسلحے سمیت گرفتار کرکے آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات اور جرائم کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • عمران ایماندار تھے تو پشاور بی آرٹی کے آڈٹ پر  حکم امتناع کیوں لیا،  شرجیل میمن

    عمران ایماندار تھے تو پشاور بی آرٹی کے آڈٹ پر حکم امتناع کیوں لیا، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں،

    حیدرآباد پریس کلب میں‌تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کے اسپتالوں میں بلا امتیاز پورے پاکستان کے لوگوں کا علاج ہوتا ہے،سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں جتنی جدید سہولیات ہیں کسی اور صوبے میں نہیں،حیدرآباد کے لیے جلد ترقیاتی پیکیج لائیں گے، وہاں جلد ای وی بسیں چلائیں گے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے لئے کام کئے، پاکستان بھر کے صحافیوں کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کئے، بینظیر، آصف زرداری صحافیوں کی خدمت میں پیش پیش رہے، قائم علی شاہ وزیراعلیٰ رہے تو انہوں نے بھی صحافیوں کے لئے بڑھ چڑھ کا کام کیا، کوشش کی کہ مدد کر سکیں، آزادی صحافت پر ہم یقین رکھتے ہیں،

    شرجیل میمن نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایماندار تھے تو پشاور بی آرٹی کے آڈٹ پر عدالت سے حکم امتناع کیوں لیا، فارن فنڈنگ کیس میں بانی پی ٹی آئی نے 25 اکاؤنٹس چھپائے, وفاقی حکومت کو چاہئے کہ دیگر صوبوں کی طرح یہاں بھی موٹروے بنائے،حیدرآباد اور سکھر کے درمیان فوری موٹروے بنائی جائے،

    شہر قائد میں کورونا پھیلنے کی خبریں غلط ہیں، وزیر صحت سندھ

    بائیڈن انتظامیہ کے "تباہ کن” آرڈرز کو واپس لوں گا،ٹرمپ

  • ٹھٹھہ: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کا کیک عوامی پریس کلب مکلی میں کاٹا گیا

    ٹھٹھہ: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کا کیک عوامی پریس کلب مکلی میں کاٹا گیا

    ٹھٹھہ(بلاول سموں کی رپورٹ) باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کا کیک عوامی پریس کلب مکلی میں کاٹا گیا

    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کی تقریب عوامی پریس کلب مکلی میں منعقد ہوئی، جہاں ڈسٹرکٹ رپورٹر اور صدر عوامی پریس کلب بلاول سموں کی میزبانی میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر ضلع ٹھٹھہ کے صحافیوں اور سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

    تقریب میں سینئر صحافی جاوید لطیف میمن، ساجد شیخ، پیرل پیاسی ملاح، عمر سرائی، فاروق شیخ، کامریڈ زاہد جوکھیو، راجا میمن، مختیار چانڈیو، عبد الستار میر بحر، خالد کیہر اور مظہر سمیت ایوانِ صحافت ٹھٹھہ کے صدر علی اکبر دلوانی، انفارمیشن سیکریٹری لالا شعیب پٹھان اور قومی عوامی تحریک کے رہنما بشیر اللہ سموں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

    ایوانِ صحافت ٹھٹھہ کے صدر علی اکبر دلوانی اور دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باغی ٹی وی نے ہمیشہ مظلوموں کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بلاول سموں کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ غریب اور مسکینوں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

    تقریب میں بلاول سموں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ باغی ٹی وی مشہور اینکرپرسن مبشر لقمان کی قیادت اور ممتازحیدراعوان ادارت میں ڈیجیٹل میڈیا کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔ انہوں نے غلام مصطفیٰ بڈانی کی خدمات کو بھی سراہا، جنہوں نے باغی ٹی وی کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    تقریب کے اختتام پر باغی ٹی وی کی جانب سے ڈسٹرکٹ رپورٹر بلاول سموں کو تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا، جو سینئر صحافی جاوید لطیف میمن کے ہاتھوں وصول کیا گیا۔

  • ٹھٹھہ: قومی شاہراہ پر حادثات، 6 افراد جاں بحق، 9 زخمی

    ٹھٹھہ: قومی شاہراہ پر حادثات، 6 افراد جاں بحق، 9 زخمی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں) قومی شاہراہ پر حادثات، 6 افراد جاں بحق، 9 زخمی

    تفصیل کے مطابق دھابیجی کے قریب ٹھٹھہ-کراچی قومی شاہراہ پر دو کاروں کے خوفناک تصادم میں چار افراد جان بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ حادثے میں معروف ٹھیکیدار کاکا شبیر میمن کی بہن، ان کے بیٹے شاہ زین ہنگورو، اور شاہ زین کی والدہ جاں بحق ہو گئیں۔ شاہ زین چند روز قبل شادی کے بعد اپنی دلہن کو لینے جا رہے تھے۔

    حادثے میں دیگر افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او دھابیجی مبین پرہیاڑ نے حادثے کی وجہ شاہراہ کی مرمت کے دوران ٹریفک کی یک طرفہ بندش کو قرار دیا۔

    ٹھٹھہ شوگر مل کے قریب ایک اور حادثے میں کار اور ڈمپر کے تصادم سے بٹھورو کے رہائشی دو افراد زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں، دھابیجی کے قریب تیز رفتار کار کے موٹر سائیکل سے ٹکرانے پر دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

    گزشتہ ہفتے میں شاہراہ پر حادثات کے نتیجے میں 9 قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جو متعلقہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

  • تنخواہیں نا ملنے پر  پولیس اہلکار اپنی تین بچیوں کو فروخت پر مجبور

    تنخواہیں نا ملنے پر پولیس اہلکار اپنی تین بچیوں کو فروخت پر مجبور

    حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد میں پولیس اہلکار اپنی تین بچیوں کو فروخت کرنے پریس کلب کے باہر پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل توفیق حسین لیڈیز جیل حیدرآباد میں تعینات ہے، جس نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات سے اپیل کی ہے کہ میری تنخواہ کا مسئلہ حل کریں، پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ چار مہینے سے تنخواہ نہیں ملی ہے، اس لیے مجبوراً بچیاں فروخت کرنے آیا ہوں۔

    ہیڈ کانسٹیبل کا الزام ہے جیل سپرنٹنڈنٹ بغیر پیٹرول دئیے بغیر کام کرنے پر مجبور کرتی ہیں، باہر کے کام کرنے سے انکار پر تنخواہ بند کردی ہے،ہیڈ کانسٹیبل توفیق نے اپیل کی کہ میری تنخواہ شروع کی جائے اور لیڈیز جیل سے ٹرانسفر کیا جائے۔

    جنسی زیادتی کرنے پر بیٹیوں نے باپ کو آگ لگا دی

    راکھی ساونت کا عمرہ کی ادائیگی سے نئے سال کا آغاز

    افغان خواتین سے یکجہتی،انگلینڈ کا افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

  • ٹھٹھہ: پولیس افسران اور جوانوں کے لیے ہیلتھ کیئر پروگرام کی آگاہی

    ٹھٹھہ: پولیس افسران اور جوانوں کے لیے ہیلتھ کیئر پروگرام کی آگاہی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں)ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی قیادت میں پولیس ہیڈکوارٹر ٹھٹھہ میں پولیس افسران اور جوانوں کے لیے سندھ پولیس ہیلتھ کیئر پروگرام کی آگاہی کے حوالے سے ایک خصوصی پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا۔

    یہ دربار حکومت سندھ اور آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن کی خصوصی ہدایات پر منعقد کیا گیا، جس کا مقصد سندھ پولیس ویلفیئر کے لیے اسٹیٹ لائف کے اشتراک سے جاری ہیلتھ کارڈ اسکیم کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔

    ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان نے شرکاء کو ہیلتھ کارڈ کے استعمال، اس کی ایپلیکیشن کے طریقہ کار، اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے حاضر سروس پولیس افسران کو یقین دلایا کہ ان کی صحت اور بہبود محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس کے دوران شرکاء کو عملی مظاہروں کے ذریعے ایپلیکیشن کے استعمال کا طریقہ سمجھایا گیا تاکہ وہ اس سہولت کا مکمل فائدہ اٹھا سکیں۔

    ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ اسکیم سندھ حکومت اور آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جو پولیس افسران اور ان کے خاندانوں کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

    اجلاس میں شریک پولیس اہلکاروں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور اس اسکیم کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا، جو ان کے اور ان کے خاندانوں کے لیے صحت کے میدان میں ایک نئی امید لائے گی۔

  • سندھ پبلک سروس کمیشن کے معاملات کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں. ایم کیو ایم

    سندھ پبلک سروس کمیشن کے معاملات کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں. ایم کیو ایم

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں)ایم کیو ایم کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ‘ انجینئر صابر حسین قائم خانی اور ناصر حسین قریشی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے معاملات کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں سندھ پبلک سروس کمیشن کی شہری سندھ کے ساتھ زیادتیوں کی انتہا کر دی ہے

    سندھ پبلک سروسکمیشن کی نااہلی اور جانبداری کے باعث سی سی ای کے امتحانات میں شہری سندھ سے امیدوران کو فیل کیا گیا اور سی سی ای کی شہری سندھ کی 28نشستیں خالی رہ گئیں جبکہ دیہی سندھ سے تمام سیٹیں پر کر لی گئیں اسی طرح دیگر امتحانات میں بھی اہل امیدواروں کو جان بوجھ کر فیل کیا جاتا ہے اور من پسند امیدوران کو سفارش یا دیگر وجوہات کی بناءپر پاس کیا جاتا ہے

    حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن نے طے کر لیا ہے کہ شہری سندھ کے امیدواروں کو ملازمتیں نہیں دینی ہیں اس لئے اہل اور ہونہار طلبہ و طالبات کو مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے روکا جا رہا ہے۔