فیصل آباد وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایم سی گرلز ایلیمینٹری سکول ملت کالونی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔پرنسپل ادارہ ثروت جبیں نے ریلی کی قیادت کی جبکہ اساتذہ کرام، طالبات بھی شریک تھیں۔اس موقع پر طالبات نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔رئیس ادارہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے منفی ہتھکنڈوں سے بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کا گلا نہیں گھونٹ سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم و ستم کے باوجود کشمیری عوام میں آزادی کی تڑپ مزید بڑھی ہے اور کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وحشیانہ فعل سے بھارت کا مکروہ اور گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیری عوام کا حق ہے جو انہیں ہر صورت ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے دلوں میں جذبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے بھارتی ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ وہ بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
Category: پاکستان

مسئلہ کشمیر پر دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج رات گورنر ہاؤس میں بین الاقوامی سکھ کنونشن میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے سکھ کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سکھ کنونشن میں شرکت پر پنجاب کے عوام کی طرف سے آپ سب کا خیرمقدم کرتا ہوں۔امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا سے آنے والے سکھ بھائیوں کو پاکستان آمد پر وزیراعظم عمران خان اور پنجاب حکومت کی جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے انٹرنیشنل سکھ کنونشن سے خطاب میں کہا کہ مجھے کرتارپور راہداری جیسے تاریخی منصوبے کے افتتاح اور بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے آپ کے ساتھ مشاورت اور بات چیت کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ یونیورسٹی 10 ایکڑ اراضی پر بنائی جا رہی ہے جس پر تقریباً 6 ارب روپے لاگت آئے گی۔ ننکانہ صاحب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 15 کروڑ روپے کی خطیر رقم فراہم کی گئی ہے اور ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے سکھ یاتریوں کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سکھ بھائی جتنا آج پاکستان کے قریب آ چکے ہیں، ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں اور امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں کشمیریوں کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں بھی سکھ بھائی شریک ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔ہم امن پر یقین رکھتے ہیں اور بھارت سمیت پوری دنیا کو امن اور دوستی کا پیغام دیتے ہیں اور پاکستان کی طرف سے امن اور دوستی کے پیغام کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ کنونشن کے شرکاء کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ماضی گواہ ہے کہ پاکستان مقامی سکھ برادری اور بھارت سے آنے والے یاتریوں کی مذہبی روایات کے احترام اور مقدس مقامات تک ان کی رسائی کے لئے سہولتیں فراہم کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرے گا۔ پاکستان میں سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے۔اقلیتوں اور ان کے مقدس مقامات کی حفاظت اور دیکھ بھال کا فریضہ پوری تندہی سے سرانجام دیا جاتا ہے۔ پاکستان میں سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو جتنی آزادی اور تحفظ حاصل ہے، اس کی پوری دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ ہر پاکستانی اپنے سے بڑھ کر اقلیتوں کے تحفظ کا خیال رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کو سکیورٹی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا اور انہیں پاکستان آمد پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ حکومتی ادارے ان کی مدد کیلئے ہر لمحہ ان کے ساتھ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت اقلیتی بھائیوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف پروگرامز پر عملدرآمد کیلئے تقریباً ایک ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور مینارٹی امپاورمنٹ پیکیج متعارف کرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سکھوں سمیت اپنے تمام اقلیتی بھائیوں کو معاشی طور پر خوشحال اور سیاسی طور پر خودمختار دیکھنا چاہتے ہیں۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھی عشائیہ سے خطاب کیا- وفاقی وزراء شیخ رشید احمد، شفقت محمود، نورالحق قادری، فواد چوہدری، صوبائی وزراء محمود الرشید، تیمور بھٹی، پیر سید سعید الحسن شاہ، اعجاز عالم کے علاوہ بین الاقوامی کنونشن کے شرکاء نے بھی تقریب میں شرکت کی-
وزیراعظم عمران خان پیر کو ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات کرین گے، وزیراعظم سے لاہور میں تاجر برادری اور پارٹی رہنما بھی ملاقات کریں گے
وزیراعظم عمران خان پیر کو لاہور میں انٹریشنل سکھ کنونشن کے آخری روز بطور مہمان خاص شرکت کریں گے، اور خطاب بھی کریں گے.
گورنر پنجاب چودھری سرور نے انٹرنیشنل سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اقلیتوں کے مسائل کا علم ہے ،70سال میں پہلا موقع ہے کہ گورنر ہاوس میں سکھ برادری کا کنونشن ہورہا ہے،سارے مذاہب انسانیت کی عزت کرنا سکھاتے ہین، کسی کے ساتھی زیادتی نہیں ہونی چاہئے
گورنر پنجاب نے کہا کہ ہیومن رائتس کے حوالہ سے بات کرنی چاہئے انڈیا کی اپوزیشن میں کشمیر میں ہونے والے مظالم پر بات کر رہی ہے، ہمیں انسان کو تکلیف، دکھ میں دیکھ کر ہمدردی کرنی چاہئے خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب یا فرقے سے ہو، گرونانک کی بھی یہی تعلیمات ہیں،
انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کرتارپور کا اسی فیصد کام مکمل ہو گیا، جب میں امریکہ کینیڈا گیا تو سکھ بھائیوں نے درخواست کی تھی کہ گرونانک کی جگہ کسی کمرشل جگہ کے لئے استعمال نہ ہو، میں نے واپس آ کر کرتارپور کا دورہ کیا تین ایکر گردوارہ کو 42 ایکڑ کا کر دیا گیا، 104 ایکڑ پر کسی جگہ کمرشل استعمال نہیں ہو گی، ننکانہ میں جب لوگ ریلوے سٹیشن سے اترتے تھے تو انہیں آگے جانے کے لئے سیکورٹی ایشو تھا ہم نے تین ماہ میں کوریڈور مکمل کیا ہے، کسی قسم کا سیکورٹی کا اب مسئلہ نہیں ہو گا ، اس کوریڈور کا نام بابا گرو نانک رکھ رہے ہیں.
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کالج چار پانچ ایکڑ کا تھا کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اس کو دور کر دیں گے اور کالج کو فیسلٹیز کے لئے استعمال کریں گے، وہاں لگی وائرنگ کو بھی انڈر گراؤنڈ کیا جائے گا، سیف سٹی کے تحت پورے لاہور میں کیمرے لگائے گئے ہیں، وہاں بھی کیمرے لگائے جائیں گے جس سے سیکورٹی کے انتظامات مزید بہتر ہوں گے
گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے

"کشمیر توجہ چاہتا ہے” کے عنوان سے سیمینار 3 ستمبر کو گجرات اور گوجرانوالہ میں منعقد ہوں گے
گجرات: کشمیر یوتھ الائنس اور اپیکس گروپ آف کالجز کے زیراہتمام گجرات اور گوجرانوالہ میں "کشمیر توجہ چاہتا ہے” کے عنوان سے سیمینارز 3 ستمبر کو منعقد ہوں گے، سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر کے مطابق سیمینار میں علاقے کے معززین، کالج کے طلباء سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی، گجرات میں سیمینار صبح 10 بجے سے 12:30 بجے تک اپیکس کالج گورالی، گجرات میں ہوگا جبکہ گوجرانوالہ میں 3 سے 6 بجے تک اپیکس کالج بلامقابل گفٹ یونیورسٹی میں ہوگا۔

اس دوران کشمیر یوتھ الائنس کی قیادت صحافیوں سے خصوصی گفتگو بھی کرے گی۔ کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، اپیکس گروپ آف کالجز کے ہیڈ رانا عدیل ممتاز، اینکرپرسن احمد قریشی، فرحان شبیر، پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر نثار چیمہ، مشہور سماجی شخصیت ڈاکٹر شکیل رضا سمیت کئی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔

ڈی پی او اسد سرفراز کی ضلع بھر کے ایس ایچ اوزاور محرران سے میٹنگ،اہم ہدایات جاری کر دی گئی..
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)ڈی پی او اسد سرفراز کی ضلع بھر کے ایس ایچ اوزاور محرران سے میٹنگ، لاء اینڈ آرڈر کنٹرول کرنے اور تمام ریکارڈ مکمل کرنے کی ہدایات تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسد شہزاد نے اپنے دفتر میں ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور محرران سے میٹنگ کی اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوزاور محرران اپنی نگرانی میں فرنٹ ڈیسک پر ریکارڈ کی تکمیل کرتے ہوئے بروقت آن لائن کروائیں انہوں نے کہا کہ وہ کسی وقت تھانہ کا اچانک دورہ کر کے آن لائن کیا جانے والا ریکارڈ چیک کر سکتے ہیں ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کہ 15 پر کی جانی والی کال پر کوئیک رسپانس دیتے ہوئے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں فرائض منصبی کی ادائیگی میں سستی اور کوتاہی برتنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گاانہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوزاپنے علاقوں میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو ہر ممکن کنٹرول کریں اور گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے تھانوں میں آئے ہوئے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے مسائل اور شکایات کا بروقت ازالہ کریں۔
ڈیرہ غازی خان میں یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک کتنے جلوس اور مجالس ہونگی تفصیلات آ گئی..
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک 410 جلوس اور 530 مجالس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی محرم الحرام کی سیکیورٹی پر 1000 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کے علاوہ انتظامیہ مجالس و جلوس کے ہزاروں رضا کاربھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ڈی پی او اسد سرفراز نے بتایا کہ سخت سکیورٹی انتظامات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اہم مقامات پر پولیس کے سنائیپرز تعینات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے راستے میں آنے والی گلیوں اور بازاروں کو خار دار تار سے بند کر دیا جائیگا۔امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ایلیٹ کے 16 مسلح دستے بھی شہر بھر میں گشت کریں گے۔ تاکہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور ٹریفک پرابلم نہ ہو اس کے لئے الگ سے ٹریفک ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی میں کسی قسم کی سستی، موبائل فون کا استعمال،کاہلی اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔محرم الحرام کے خاص ایام میں شرانگیزی پھیلانے والوں اور مشکوک اشخاص کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے نفرت آمیز تقاریر، وال چاکنگ، لاؤڈ اسپیکر اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔جبکہ مکمل تلاشی لینے کے بعد ہی مجالس اور جلوس میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔اس کے علاوہ ڈی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیاڈیرہ غازیخان پولیس عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمہ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک منعقد ہوئی۔واک کی قیادت ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبید اسلم اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر صائمہ ارم نے کی۔واک میں یونیورسٹی سٹاف ودیگر افراد کی کثیر تعدادکشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پرآگئی۔اس موقع پر کشمیر ہمارا ہے سارے کا سارا ہے کے نعرے بھی لگائے گئے۔ڈاکٹر عبید اسلم نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کو مصیبت کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے پاکستان کا ہر شہری کٹ مرنے کو تیار ہے اورشہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا۔صائمہ ارم نے کہاکہ کشمیری بھائیوں سے محبت ہمارے دلوں سے کبھی کم نہیں ہوگی،سیکولر بھارت کا بدنما چہرہ دنیا کے سامنے آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔
ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب محمدالطاف بلوچ کا سول ڈیفنس آفس کا دورہ
فیصل آباد( )ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب محمدالطاف بلوچ نے سول ڈیفنس آفس کا دورہ کیا اور محکمانہ کارکردگی پر بریفنگ لی۔سول ڈیفنس آفیسر رانا عباس نے ڈائریکٹر کو چھ ماہ کی محکمانہ رپورٹ پیش کی۔ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے آفس کے سٹور کا بھی معائنہ کیا اور وہاں موجود اشیاء کی صفائی اور ان کی حفاظت کویقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے کمبائنڈ کنٹرول اینڈ رپورٹ سنٹر کو بھی چیک کیا اور تزئین وآرائش وجنگی حالات کے عین مطابق اقدامات پر سول ڈیفنس آفیسر کی کارکردگی کو سراہا۔ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے تنظیم شہری دفاع کے عہدیداران سے بھی میٹنگ کی۔چیف وارڈن شیخ محمد امجد ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم شہری دفاع کے بلامعاوضہ ڈیوٹی سرانجام دینے والے رضا کاروں کے لئے رضا کارفنڈ قائم کیا جائے گا اس ضمن میں پانچ رکنی کمیٹی سول ڈیفنس آفیسر کی سربراہی میں قائم کی جارہی ہے جو تمام معاملات کا جائزہ لے کر رپورٹ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بیماری کاشکارہونے والے رضا کاروں کی مالی امداد بھی اسی فنڈز سے کی جائے گی۔ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے سول ڈیفنس آفس کے احاطہ میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔
محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنے کی ہدایت
فیصل آباد، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے وسیع بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں تاہم اس سلسلے میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے گرانقدر کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جو امن سلامتی اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے مثالی خدمات انجام دے رہے ہیں جن کی معاونت ومشاورت سے عشرہ محرم انتظامات کو بھی کامیاب بنائیں گے۔انہوں نے یہ بات پنجاب کابینہ سب کمیٹی برائے امن وامان کی قیادت کرتے ہوئے فیصل آباد کے دورہ کے دورران سرکٹ ہاؤس میں ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پنجاب کابینہ سب کمیٹی کے دیگر ارکان صوبائی وزیر بہبود آبادی ہاشم ڈوگر،صوبائی وزیر سپورٹس رائے تیمور بھٹی،آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ علی مرتضی اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہرشامل تھے جبکہ صوبائی وزراء وومن ڈویلپمنٹ وکوآپریٹو آشفہ ریاض فتیانہ،مہر اسلم بھروانہ،ارکان اسمبلی شیخ خرم شہزاد،لطیف نذر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی،آر پی او غلام محمود ڈوگر،ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر،سی پی او اظہر اکرم دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزمحمد طاہر وٹو،سید امان انورقدوائی اور ڈی پی اوزعطاء الرحمن،وقار قریشی،سید حسنین حیدر اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور دشمن کوکسی قسم کی تخریب کاری کا موقع نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز سے محبت،سلامتی اور قومی وحدت کا تقاضا ہے کہ امن کو فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جارہے ہیں جن کا جائزہ لینے کے لئے پنجاب کابینہ سب کمیٹی کی طرف سے صوبہ بھر میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے دورے جاری ہیں تاکہ محر الحرام کی تیاریوں میں کوئی خلاء باقی نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور مذہبی رہنماؤں کی تجاویز کی روشنی میں محرم انتظامات کو مزید مستحکم اور جامع بنانے میں مدد مل رہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن امن کاگہوارہ ہے جس کا اعزاز علماء کرام کے سر ہے اور یہ تسلسل آئندہ بھی برقرار رکھا جائے۔انہوں نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ عشرہ محرم کے دوران انتظامات کو مربوط بنانے میں علماء کرام اور ارکان اسمبلی سے گہرارابطہ رکھیں اور سامنے آنے والی خامیاں فوری حل ہونی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرونی عناصر پاکستان کو مستحکم اور قوم کو متحد نہیں دیکھ سکتے لیکن ہمیں اتحاد واتفاق قائم رکھتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔اس موقع پر ڈویژنل امن کمیٹی کے ارکان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مفتی ضیاء مدنی،سید تجمل حسین زیدی،مولانا نصیر الدین نصیر،مولانا زاہد انور،مسعود الحسن ترمذی،مولانا حمیدالدین رضوی،مفتی عبدالمعید اسد،ممتاز حسین گوندل،مفتی محمد اسلم،خواجہ معین الدین،حاجی محمد رضا شاہ،مولانا محمد ایوب چنیوٹی،محمد اسلم بھلی ودیگر علماء کرام نے امن کمیٹیز کے بروقت اجلاس اورمشاورت پر حکومت پنجاب کے احسن اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن وامان قائم رکھنے کے لئے پنجاب کابینہ سب کمیٹی کی کاوشیں مثالی ہیں۔انہوں نے اپنے بھرپور تعاون کایقین دلاتے ہوئے بعض تجاویز پیش کیں اور کہا کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کویقینی بنایا جائے۔قبل ازیں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈویژن بھر میں محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی اورآرپی او غلام محمود ڈوگر نے فیصل آباد ڈویژن میں محرم الحرام کے انتظامی وحفاظتی امور کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز اور سیکورٹی کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ارکان اسمبلی شیخ خرم شہزاد،لطیف نذر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر قانون نے محرم سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ امن عامہ کو درپیش چیلنجز کامقابلہ کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے مربوط حکمت عملی کو ہر لحاظ سے جامع اور ٹھوس بنائیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے کہا کہ چیک لسٹ کے مطابق محرم انتظامات مکمل کئے جائیں اس سلسلے میں انتظامات میں کوئی نقص نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کنٹرول رومز کو فعال رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی ادارے باہمی رابطہ کو مستحکم رکھیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سیکورٹی انتظامات کے استحکام کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے گئے ہیں لہذا محرم پلان پر عملدرآمد انتہائی ذمہ داری اور محنت سے فرائض انجام دینے کا متقاضی ہے۔اس موقع پر ارکان اسمبلی نے محرم انتظامات کومزید جامع بنانے کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں اور کہا کہ بھرپور تعاون سے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی اہم ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی آئی جی پولیس ،قانون نافذ کرنے والی دیگر اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی امام بارگاہوں اور محرم کے جلوسوں کے سیکیورٹی پلان پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کیا جائے صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا موثر نظام قائم کیا جائے قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی کے مربوط اقدامات کریں محرم الحرام کا مقدس مہینہ صبر برداشت اور عظیم مقاصد کے لیئے قربانی کا درس دیتا ہے علما ء کرام مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے عوام الناس اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں ہم سب نے ملکر شدت اور انتہا پسند سوچ کو شکست دینی ہے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان

سروسز ہسپتال کی پارکنگ مافیا کیخلاف بڑی کارروائی
لاہور : پارکنگ مافیا نے تو لاہوریوں کو لوٹنا شروع کردیا ، ہسپتالوں میں پارکنگ کے نام پر لوگوں سے اضافی پیسے بٹورنے کا بازار سرگرم ہے، سٹی فورٹی ٹو کی خبر پر سروسز ہسپتال انتظامیہ حرکت میں آہی گئی، اضافی پیسے چارج کرنے والی 310 جعلی کاپیاں پکڑلیں جن کی مالیت تقریباً دس لاکھ بنتی ہے۔
کاپیوں پر سائیکل کے دس، موٹر سائیکل کے بیس اور گاڑیوں سے تیس روپے بٹورنے کا بازار سرگرم تھا جبکہ مختص کردا اصل پارکنگ فیس کے مطابق موٹر سائیکل کے دس جبکہ گاڑیوں سے بیس روپے لینے کی اجازت ہے۔ ہر پرچی پر دس روپے اضافی چارج کئے جا رہے تھے، پرچیوں کی اضافی تقریبا قیمت 10 لاکھ روپے بنتی ہے




