گجرات: کشمیر یوتھ الائنس اور اپیکس گروپ آف کالجز کے زیراہتمام گجرات اور گوجرانوالہ میں "کشمیر توجہ چاہتا ہے” کے عنوان سے سیمینارز 3 ستمبر کو منعقد ہوں گے، سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر کے مطابق سیمینار میں علاقے کے معززین، کالج کے طلباء سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی، گجرات میں سیمینار صبح 10 بجے سے 12:30 بجے تک اپیکس کالج گورالی، گجرات میں ہوگا جبکہ گوجرانوالہ میں 3 سے 6 بجے تک اپیکس کالج بلامقابل گفٹ یونیورسٹی میں ہوگا۔

اس دوران کشمیر یوتھ الائنس کی قیادت صحافیوں سے خصوصی گفتگو بھی کرے گی۔ کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، اپیکس گروپ آف کالجز کے ہیڈ رانا عدیل ممتاز، اینکرپرسن احمد قریشی، فرحان شبیر، پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر نثار چیمہ، مشہور سماجی شخصیت ڈاکٹر شکیل رضا سمیت کئی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔

Shares: