راولپنڈی :سرسید ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان راولپنڈی پہنچ رہے ہیں اور وہ راولپنڈی تا کراچی نان سٹاپ سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے اور افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے, اس موقع ریلوے سٹیشن کے اطراف میں تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں اور ریلوے سٹیشن مین گیٹ کی طرف جانے والے راستوں میں خاردار تار بچھا دی گئی ہے.مسافروں کے لئے گیٹ نمبر 2 کو کھولا گیا ہے وہیں سے ٹرینیں اپنے اوقات پر روانہ ہونگے. آئی جے پی روڈ کی طرف سے صدر جانے والے شہری پشاور روڈ کا استعمال کریں اور صدر سے آئی جے پی روڈ کی طرف جانے والے افراد بھی یہی روڈ استعمال کریں اس کے علاوہ حیدر روڈ, ریلوے روڈ بنک روڈ بھی بند کردیا گیا ہے شہری وہ بھی استعمال نا کریں ڈھوک رتہ اور اس کے اطراف کے شہری بھی فوارہ چوک والا روٹ استعمال کریں
Category: راولپنڈی

بے نامی اثاثے، کاروائی کا آغاز،ن لیگی سینیٹر کی چھ ہزار کنال زمین ضبط
بے نامی اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ، مسلم لیگ ن کے سینیٹر چودھری تنویر کی راولپنڈی میں 6 ہزار کنال ضبط کر لی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینٹر چودھری تنویر کی چھ ہزار کنال بے نامی زمین منجمند کر دی ہے ،چودھری تنویر کی پراپرٹی منجمند کرنے کے احکامات کمشنر راولپنڈی نے جاری کئے ،مسلم لیگ ن کے سینیٹر چودھری تنویر کی یہ جائیداد چودھری تنویر کی جائیدادیں ان ملازمین کے نام تھی .
جن چھ افراد کے نام بے نامی جائیداد تھی ان کے نام ایف بی آر نے نوٹس جاری کر دئیے گئے ،جائیداد محمد بشارت ،راجا عبدالشکور، جہاں بیگم و دیگر کے نام پر تھی .
واضح رہے کہ ایمنسٹی سکیم کا آج اخری دن تھا، ایف بی آر نے اعلان کیا تھا کہ بے نامی اثاثے ظاہر نہ کئے جانے پر اثاثے ضبط کئے جائیں گے.
جس سکیم میں پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،قوم کیسے اعتماد کرے، شیری رحمان
شبر زیدی کا کہنا ہے کہ جن شہریوں نے ابھی تک اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے وہ اثاثہ جات ظاہر کر لیں ، حکومت نے ٹیکس سسٹم میں نان فائلر کا تصور ختم کر دیا اور اب کسی کیلئے بھی ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر رہنا ناممکن ہو جائیگا۔
بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام
ایمنسٹی سکیم کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی، صدر مملکت کے دستخط کے بعد اس سکیم کو ملک بھر میں اطلاق ہو گا. ایمنسٹی سکیم کے تحت بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کرکے اپنے اثاثے ظاہرکرسکتے ہیں،پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہونی تھی لیکن اس میں تین دن کی توسیع کر دی گئی تھی، ایمنسٹی سکیم آج ختم ہو رہی ہے
ایمنسٹی سکیم کی منظوری پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم اپنے رشتے داروں کی دولت کے لئے یہ سکیم لے کر آئے ہیں.

تھانہ مندرہ کی کاروائی ایک ملزم گرفتار
راولپنڈی:تھانہ مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم گلفراز عرف گلہ سے ناجائز اسلحہ 01 عدد کلاشنکوف برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

الحمدللہ ہمیں فخر ہے ، احسن اقبال نے نیب دفتر کے باہر ایسا کیوں کہا؟
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس نے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالا وہ آج مجرم ہے اورجس نے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا وہ حکمران ہے .
احسن اقبال بھی حاضر ہو، نیب نے طلب کر لیا
نواز شریف سے نیب ٹیم کرے گی تحقیقات،وہ بھی جیل میں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی میں پیشی سے قبل نیب دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان میں ترقی کے منصوبے بنانے کی سزا مل رہی ہے ،اگر کسی نے توانائی کے منصوبے بنائے ہیں تو وہ اس کی سزا کاٹ رہا ہے،الحمدللہ ہمیں فخر ہے ہم نے دیانتداری سے پاکستان کی خدمت کی، احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے وقارکے ساتھ ایک وژن مکمل کیا جس کی 25 سال میں مثال نہیں ملتی .
جھکیں گے نہ بکیں گے، احسن اقبال نے ایسا کیوں کہا؟
ن لیگ کا سیکرٹری جنرل بننے کے بعد احسن اقبال نے پہلا کیا کام کیا؟
واضح رہے کہ نیب نے مسلم لیگ نے رہنما احسن اقبال کو طلب کر لیا، احسن اقبال کو نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر طلب کیا گیا ہے.
بجٹ کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟ احسن اقبال نے ایسی پیشنگوئی کی کہ ہر پاکستانی سر پکڑ لے
نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوں، احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا، اربوں روپے کے سپورٹس سٹی تعمیر کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، سپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان سپورٹس بورڈ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔

راولپنڈی پولیس کی کاروائی بڑی تعداد میں ملزمان گرفتار
راولپنڈی :پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کاروائی میں23ملزمان گرفتار کر کے 4250گرام چرس،104لیٹر شراب،13بوتل شراب،7پستول30بور مع50روند،1پستول9ایم ایم مع3روند برآمد کر لئے تھانہ پیرودھائی پولیس نے جاوید سی1100گرام چرس،تھانہ نصیر آباد پولیس نے نزاکت سی1900گرام چرس،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے غلام عباس سی1250گرام چرس،تھانہ رتہ امرال پولیس نے قیصر سے 4لیٹر شراب، تھانہ وراث خان پولیس نے عبدالرئوف سے 5لیٹرشراب ،تھانہ بنی پولیس نے شہزاد سی20لیٹر شراب،سانول سی20لیٹر شراب،الیاس سے 10لیٹر شراب،تھانہ صادق آباد پولیس نے حیدر سی12بوتل شراب،ثاقب سے 10لیٹر شراب،تھانہ مورگاہ پولیس نے چاند سی1بوتل شراب،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے رکن زمان سے 20لیٹر شراب،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے عمر سی5لیٹرشراب ،تھانہ روات پولیس نے اکرام سی10لیٹر شراب،تھانہ وارث خان پولیس نے احسن سی1پستول9ایم ایم مع 3روند،عثمان سی1پستول30بور مع3روند،تھانہ صادق آباد پولیس نے حسن سی1پستول30بور مع3روند،تھانہ ویسٹریج پولیس نے وحید اختر سی1پستول30بور مع4روند،تھانہ نصیر آباد پولیس نے لیاقت سی1پستول30بور مع3روند،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ساجد سے 1پستول30بور مع5روند،بخت محمد سے 1پستول30بور مع4روند،عزیز سی25روند 30بور،تھانہ روات پولیس نے احسان سے 1پستول30بور مع3روندبرآمد کرلئے۔

راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی
راولپنڈی :پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی میں 4قمار بازوں کو گرفتار کر کے 5200روپے ،1لیپ ٹاپ،ایل سی ڈی1 اور 7 موبائل فون برآمد کر لئے, تھانہ پیرودھائی کو اطلاع ملی کہ مارگلہ ہسپتال کے سامنے زیر تعمیر بلڈنگ میں کچھ مشکوک افراد موجود ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف شعیب نواز،سبحان اللہ ،منیراور عرفان کو گرفتار کر کے 5200روپے ،1لیپ ٹاپ،ایل سی ڈی1 اور 7 موبائل فون برآمد کر لئے۔

شیخ رشید نے سنائی ریلوے ملازمین کو بڑی خوشخبری، تنخواہوں میں ایکبار پھر اضافہ
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ 6 ماہ بعد ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کریں گے،
ریلوے ملازمین کا شیخ رشید کیخلاف 3 جولائی کو دھرنا دینے کا اعلان‘
شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 24 نئی ٹرینیں چلائی ہیں ،زید ایک ٹرین چلائیں گے، ریلوےکے2018-19کےہدف سےزائد آمدنی ہوئی ہے،6ماہ بعد ریلوےملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد اضافہ کریں گے.
اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک ہے، شیخ رشید
امیر قطر نے ڈیل کی یا نہیں، شیخ رشید نے بتا دیا
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کل بدھ کو سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے ، راولپنڈی سے سرسید ایکسپریس براستہ فیصل آباد کراچی جائے گی ،تمام گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم لگارہے ہیں ہائی اسپیڈ ٹرین کےلیے ایم ایل ون کےلیے جارہے ہیں .5سال میں ریلوے خسارے کا مکمل خاتمہ کرلیں گے،ریلوے کے خسارے میں 4 ارب روپے کی تاریخی کمی لائے ہیں .
ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیور کو سنائی شیخ رشید نے خوشخبری
ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرسرگودھا ایکسپریس کومیانوالی تک بڑھا رہے ہیں .
15 دنوں میں مزید جھاڑوپھر سکتا ہے، مجھے کریڈٹ دے دیا کریں، شیخ رشید
کونسی ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے وزیراعظم، شیخ رشید نے بتادیا
دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے ریلوے ملازمین کے وعدے پورے نہ ہونے پر ریلوے ملازمین نے لاہور میں احتجاج کیا ہے، ریلوے لوکو ورکشاپ مغل پورہ میں مزدورں کے احتجاجی مظاھرے سے خطاب کرتے ھوئے قائد ریلوے لیبر یونین محمد سرفراز خان نے اعلان کیا کہ اگر مطالبات تسیلم نہ ھوا تو احتجاجی مظاھروں کو بڑے احتجاجی مظاھرے میں تبدیل کر کے 3 جولائی 2019 کو ریلوے ھیڈ کواٹرار میں ھزاروں مزدورں کے ساتھ دھرنے دیں گے.

احسن اقبال بھی حاضر ہو، نیب نے طلب کر لیا
مسلم لیگ ن کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے ایک اور مرکزی رہنما کو طلب کر لیا
نواز شریف سے نیب ٹیم کرے گی تحقیقات،وہ بھی جیل میں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مسلم لیگ نے رہنما احسن اقبال کو کل بدھ کو طلب کر لیا، احسن اقبال کو نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر طلب کیا گیا ہے.
نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف
شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی
نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوں، احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا، اربوں روپے کے سپورٹس سٹی تعمیر کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، سپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان سپورٹس بورڈ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے گزشتہ برس اپریل میں نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا ،نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ منصوبہ بناتے وقت سیکیورٹی خدشات کا خیال نہیں رکھا گیا۔ نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ بھارتی سرحد سے صرف 800 میٹر دور ہے ۔ چیئرمین نیب نے اس بات کی بھی جانچ پڑتال کی ہدایت کی تھی کہ قواعد و ضوابط کیخلاف ڈی جی پاکستان ا سپورٹس بورڈ کو نارووال ا سپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسے بنایا گیا؟.
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
واضح رہے کہ نیب نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی نیب کی تحویل ہیں میں ہیں، شہباز شریف کو بھی نیب نے طلب کررکھا ہے

پارلیمانی سیکرٹری راشد شفیق کا راولپنڈی ریلوے سٹیشن کا دورہ
راولپنڈی :ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری اینٹی نارکوٹکس کنٹرول شیخ راشد شفیق نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے آمد کے موقع پر انتظامیہ کے ساتھ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اور اس موقع پر ان کے ساتھ ایم پی اے عمر تنویر بھی موجود تھے, یاد رہے عمران خان سرسید ایکسپریس کے افتتاح کے لئے بدھ کے روز 4 بجے راولپنڈی سٹیشن پہنچیں گے .

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا راولپنڈی بنچ کا دورہ
راولپنڈی : چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کا دورہ کیا ,اس دوران انہوں نے ججزسے ملاقات کی اور راولپنڈی بنچ میں وکلاء کار پارکنگ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا ، انہوں نے جوڈیشنل کمپلیکس میں عدلیہ کے ضلعی اہلکاروں میں 160 موٹر سائیکل تقسیم کئے اور بعد ازاں جوڈیشل ریسٹ ہاؤس کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر جسٹس مامون رشید شیخ ، جسٹس عاطر محمود، جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس چوہدری عبدالعزیز ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر، ایڈیشنل رجسٹرار اورنگ زیب اور سینئر سول جج خرم سلیم بھی موجود تھے۔ صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملک غلام مصطفی کندوال، جنرل سیکریٹری محمد فیصل ایڈووکیٹ اور مجلس عاملہ کے دیگر سینئر عہدیداران نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کیا اور راولپنڈی بنچ آمد پر استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے.









