الحمدللہ ہمیں فخر ہے ، احسن اقبال نے نیب دفتر کے باہر ایسا کیوں کہا؟

0
58

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس نے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالا وہ آج مجرم ہے اورجس نے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا وہ حکمران ہے .

احسن اقبال بھی حاضر ہو، نیب نے طلب کر لیا

نواز شریف سے نیب ٹیم کرے گی تحقیقات،وہ بھی جیل میں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی میں پیشی سے قبل نیب دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان میں ترقی کے منصوبے بنانے کی سزا مل رہی ہے ،اگر کسی نے توانائی کے منصوبے بنائے ہیں تو وہ اس کی سزا کاٹ رہا ہے،الحمدللہ ہمیں فخر ہے ہم نے دیانتداری سے پاکستان کی خدمت کی، احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے وقارکے ساتھ ایک وژن مکمل کیا جس کی 25 سال میں مثال نہیں ملتی .

جھکیں گے نہ بکیں گے، احسن اقبال نے ایسا کیوں کہا؟

ن لیگ کا سیکرٹری جنرل بننے کے بعد احسن اقبال نے پہلا کیا کام کیا؟

واضح رہے کہ نیب نے مسلم لیگ نے رہنما احسن اقبال کو طلب کر لیا، احسن اقبال کو نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر طلب کیا گیا ہے.

بجٹ کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟ احسن اقبال نے ایسی پیشنگوئی کی کہ ہر پاکستانی سر پکڑ لے

نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوں‌، احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا، اربوں روپے کے سپورٹس سٹی تعمیر کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، سپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان سپورٹس بورڈ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔

Leave a reply