ن لیگ کا سیکرٹری جنرل بننے کے بعد احسن اقبال نے پہلا کیا کام کیا؟

0
30

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے حلقے میں انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فار پیس بنا دیا جس کی افتتاحی تقریب میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ آج انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فار پیس کی بنیاد رکھ رہے ہیں،انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فارپیس بین الاقوامی سطح کا ادارہ ہوگاجس میں تین شعبے ہونگے ،پہلا شعبہ بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلیے کام کرے گا ،دوسرا شعبہ دنیا میں عالمی سطح پر بین التہذیب مکالمے کو آگے بڑھائے گا،تیسرا شعبہ پاکستان کوانتہا پسندی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہونیوالے نقصان کو ڈاکومنٹ کریگا،احسن اقبال نے مزید کہا کہ آج کی کانفرنس کا مقصد مذہبی اسکالر،سیاسی قائدین کیساتھ ملکرامن اوریکجہتی کا پیغام دینا ہے،ایک سال قبل ایک نوجوان نےمجھ پرحملہ کیا تھا ،دہشتگردی ہمارا مشترکہ مسئلہ ہے .
کانفرنس سے بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ہوتے ہوئے ریاست کے اندرمسلح جدوجہد حرام ہے،اس ملک میں تمام مذاہب کو آزادی حاصل ہے .انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمارے وطن کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے اس ملک پرآنچ نہیں آئے گی .آج پاک فوج کے باعث ہم امن اور چین سے زندگی گزار رہے ہیں . کانفرنس سے ڈائریکٹرپیس سینٹرلاہور جیمز چنن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغام پاکستان میں امن اور ہم آہنگی کا درس دیا گیا ہے،6 ہزار سے زائد علما ءکرام نے دستخط کیے ہیں،اس فتوے سے مکمل اتفاق کرتا ہوں ،جہاں جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے فوری سامنے آجاتا ہے

Leave a reply