لوئر چترال : گھڑسوار نوجوان دریائے چترال میں گر گیا

لوئر چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی کی رپورٹ) چترال ٹاؤن چیو پل دنین میں گھڑسوار نوجوان دریائے چترال میں گر گیا، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم جائے حادثہ پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا تاہم ابتک لاش کا کوئی سراغ نہ مل سکا، ریسکیو1122 کے تیراک ٹیم مختلف مقامات پر سرچ کر رہی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق گھڑسوار جارہا تھا کہ اچانک گھوڑے کے بے قابو ہونے کی وجہ سے گھوڑے کے اوپر سے دریا چترال میں گر گیا، ریسکیو1122 کی ٹیمیں دریائے چترال کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری رکھاہوا ہے-

Leave a reply