سی سی پی او کا حکم،چھ روز میں 185 ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ کریمینلز کیخلاف کاروائی

0
41
جرائم پیشہ عناصر کی پرسنل فائلیں بنائیں، سی سی پی او لاہور

سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی قیادت میں نامی گرامی چوروں، بدمعاشوں، منشیات فروشوں اور کریمنلز کے خلاف لاہور پولیس کا خصوصی آپریشن بلاتعطل جاری ہے۔

سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ وہ لاہور میٹرو پولیٹن کے خوبصورت شہر کو جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ ہر گز نہیں نہیں بننے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد پولیس کاروائیوں سے خوفزدہ ہو کر جرم سے تائب یا روپوش ہونے لگے ہیں تاہم شریف شہریوں اور خواتین کو تنگ اور ہراساں کرنے والے قانون شکن عناصر کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر جاری کریک ڈاؤن کے دوران لاہور پولیس نے گزشتہ چھ روز میں 185 ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ کریمینلز کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی۔ کاروائی کے دوران 29 جرائم پیشہ افراد کو مختلف علاقوں سے گرفتار کرکے ان کے خلاف متعلقہ پولیس سٹیشنز میں مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان سے دوران ریڈ اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔غنڈہ ایکٹ کے تحت 49 افرد کے خلاف قلندروں کی کاروائی کی گئی جبکہ 39 ریکارڈ یافتہ بدمعاشوں اور جرائم پیشہ افراد کی تھانوں میں حاضریاں لگوائی گئیں۔اسی طرح 37 ملزمان سے آئندہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں حصہ نہ لینے کے شورٹی بانڈز لئے گئے جبکہ 02 افراد کو مزید پوچھ گچھ کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا۔

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

پولیس کاروائی کے خوف سے 29 لسٹڈ جرائم پیشہ اور بدمعاش شہر چھوڑ چکے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں کو ستانے والے بدمعاشوں،بھتہ خوروں اور جرائم کے سرپرستوں کی پرسنل فائل بنائی جا رہی ہیں اور ایسے قانون شکن عناصر کی ہسٹری شیٹیں کھول کر انہیں مستقل بنیادوں پر پولیس واچ لسٹ میں شامل کیا جا رہا ہے نیز تھانوں میں بدمعاشوں کی حاضریاں یقینی بنا کر ان کے ذریعہ معاش اور روزمرہ سرگرمیوں بارے پوچھ گچھ کرتے رہیں گے۔غلام محمود ڈوگر نے عندیہ دیا کہ غنڈوں بدمعاشوں،اٹھائی گیروں ،چوروں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف حالیہ کریک ڈاؤن باقاعدگی سے جاری رہے گا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس نے37،کینٹ نے37، سول لائنز 34،صدر ڈویژن پولیس نے 17، اقبال ٹاؤن 36 جبکہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے 24ملزمان کے خلاف کاروائی کی۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ شہری قبضہ گروپوں کی طرف سے اپنی زمینوں جائیدادوں پر قبضوں یا بے دخلی کی صورت پر قانون ہاتھ میں لینے کی بجائے سی سی پی او آفس کی ٹال فری ہیلپ لائن 1242 کے ذریعے براہ راست آگاہ کریں یامقامی پولیس سے رابطہ کریں، فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔سی سی پی لاہور نے خبردار کیا کہ شہریوں کو ہراساں،زمینوں جائیدادوں پر قبضہ کرنے والے بھتہ خوروں اور بدمعاشوں کو شہر میں نہیں رہنے دیں گے۔

Leave a reply