سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی بحالی کا تحریری حکم نامہ جاری

0
62
جرائم پیشہ عناصر کی پرسنل فائلیں بنائیں، سی سی پی او لاہور

سپریم کورٹ ، سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی بحالی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا

سپریم کورٹ نے 17 فروری کو سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی بحالی حکم سنایا تھا ،عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا کہ حقائق کا جائزہ لینے کے بعد واضح ہے کہ غلام محمود ڈوگر ٹرانسفر کی منظوری زبانی کی گئی زبانی منظوری کی بعد میں تحریری طور پر الیکشن کمیشن سے اجازت حاصل کی گئی بادی النظر میں غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر سپریم کورٹ 2 دسمبر کے حکم کی خلاف ورزی ہے ،غلام محمود ڈوگر کا معاملہ پہلے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت تھا، ایسے میں غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کیلئے دیا گیا 23 جنوری کا حکم برقرار نہیں رکھا جاسکتا غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا 23 جنوری کا حکم معطل کیا جاتا ہے،غلام محمود ڈوگر کیس کی آئندہ سماعت پولیس ٹرانسفر پوسٹنگ کیس کے ساتھ کی جائے

دوسری جانب سپریم کورٹ میں پولیس افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی پنجاب اور سندھ کی جانب سے ٹرانسفر پوسٹنگ پر تفصیلی رپورٹ جمع کرائی گئی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 2018 سے اب تک پنجاب میں کسی آئی جی نے ایک سال کی مدت مکمل نہیں کی کچھ آئی جی صاحبان تو صرف ایک ماہ ہی عہدے پر رہے قانون میں موثر قیادت کیلئے آئی جی کے عہدے کی مدت رکھی گئی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ 2017 میں پنجاب کابینہ نے پولیس آرڈر میں تبدیلی کا فیصلہ کیا آج تک آئی جی پولیس کی جانب سے تبدیلی پر بریفنگ نہیں دی جا سکی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ 6 سال سے بریفنگ نہ ہونے کی وجہ کیا سیاسی رکاوٹیں ہیں؟ پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت ہے ،جان بوجھ کر پولیس کو ٹریننگ اور اختیارات کے بغیر رکھا گیا ہے پولیس کو ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی رپورٹ میں آئی جی صاحبان کو عہدوں سے ہٹانے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں ٹرانسفر کرنا ایگزیکٹو کا اختیار ہے وہی عوام کو جوابدہ ہیں، اگر کارکردگی پرٹرانسفر ہوئی تو کیا کسی کیخلاف کارروائی ہو ئی؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی افسران کے پاس فنڈز ہیں نہ ہی ٹریننگ،کریمنل جسٹس سسٹم میں بہتری کیلئے پولیس ٹریننگ ضروری ہے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں کہا کہ پولیس ٹرانسفر پوسٹنگ کیس کو انتخابات کے بعد مئی میں رکھا جائے ،چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ کیا آپ الیکشن کرانا چاہتے ہیں؟ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آئین کے مطابق تو 90 روز میں انتخابات ہونا ہیں ۔ سپریم کورٹ نے پنجاب کے سابق چیف سیکرٹری کامران افضل کی بحالی کی درخواست خارج کردی،عدالت نے کہا کہ چیف سیکرٹری کا کیس انفرادی نوعیت کا ہے اس کیس کی پولیس ٹرانسفر کیس سے مماثلت نہیں بنتی عدالت نے کیس کی سماعت مارچ کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

 سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

 ڈاکٹر یاسمین راشد اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی آڈیو لیک

Leave a reply