سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی اپریشنز ساجد کیانی نے ہدایات کیں۔
ایس پی سٹی انویسٹی گیشن ذوہیب نصر اللہ رانجھا کی زیر صدارت شاہدرہ سرکل میں کھلی کچہری کا انعقاد جس میں سٹی ڈویژن کے تمام ڈی ایس پی,ایس ایچ اوز اور انچارجز انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایس پی سٹی انویسٹی گیشن نے عوامی شکایات سنی اور مسائل کے فوری حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کیے، ایس پی سٹی ذوہیب نصر اللہ رانجھا کا کہنا ہے کہ ہمارے دفتر کے دروازے عوام الناس کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں، بدمعاشوں ،قبضہ گروپوں منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔سماج دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے عوام پولیس کی آنکھیں اور کان بنیں، کھلی کچہری کا مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلے دور کرنا اور عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

Shares: