لاہور:سی سی پی او لاہور اتنے بھی ایماندارنہیں،خفیہ رپورٹ کے خفیہ پہلو؟تہلکہ خیزرپورٹ لیک ،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں تعینات ہونے والے سی سی پی او محمد عمر شیخ کے حوالے سے بہت اہم انکشافات ہوئے ہیں، یہ انکشافات کسی سیاسی پارٹی یا گروہ کے نہیں بلکہ پولیس کے اپنے محکمے کے ان خفیہ تحقیقاتی اداروں کے ہیں جوملازمین کی مانیٹرنگ کرتے ہیں

 

 

ذرائع کے مطابق اس حوالےسے یہ معلوم ہوا ہےکہ سی سی پی او لاہورعمرشیخ کے متعلق سنٹرل سلیکشن بورڈ کی ماضی میں تیار کی گئی رپورٹ حالیہ تنازعے کے بعد منظر عام پر آگئی ۔پولیس کا ادارہ اپنے ہی اعلیٰ افسر کے بارے میں کیا رائے رکھتا ہے ؟تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آنے کے بعد بہت سارے سوالات اٹھنا شروع ہو جائیں گے ۔

 

 

ذرائع کے مطابق اس خفیہ رپورٹ کے اہم پہلوسے متعلق سنٹرل سلیکشن بورڈ کی رپورٹ کے مطابق محمد عمر شیخ لاہور میں تعینات ہونے سے پہلے ماضی میں ڈی پی او سرگودھا بھی رہ چکے ہیں ۔

سنٹرل سلیکشن بورڈ کی رپورٹ کے مطابق محمد عمر شیخ مالی کرپشن میں ملوث تھے ۔اس وقت کے ڈی ایس پی سٹی لیاقت تارڑ کے ذریعے محمد عمر شیخ ایس ایچ اوز کے تبادلے کرتے تھے اور ایس ایچ اوز سے ایک لاکھ روپے ہر مہینے وصول کرتے تھے ،

 

 

ادھر ذرائع کے مطابق جوحقائق اس رپورٹ میں پیش ہوئے ہیں اس کے مطابق سی سی پی او لاہورمحمد عمر شیخ مالی اور اخلاقی لحاظ سے کرپٹ تھے ۔ان پر ایک خاتون کانسٹیبل کے ساتھ نا جائزتعلقات کا بھی الزام ہے۔وہ اپنے سرکاری کام اور عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ نہیں دیتے تھے بلکہ جوا کھیلا کرتے تھے ۔

ساتھ ہی سنٹرل سلیکشن بورڈ نے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف بھی کیا ہے ،اس رپورٹ کے مطابق محمد عمر شیخ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ پروفیشنل افسر ہیں اور عوام کے ساتھ ان کا رویہ بہتر ہےتاہم اپنے ساتھیوں کے ساتھ رویہ درست نہیں ہے۔

 

دوسری طرف اس وقت اہم پہلو یہ ہےکہ سی سی پی او لاہورکے ساتھ آئی جی پنجاب کے تنازعہ کے پیش نظرپنجاب حکومت نے جوفیصلہ کیا ہے وہ اس رپورٹ کے منظرعام آنے کے بعد زدارسرکار کے لیے سخت ہزیمت سے کم نہیں

بعض سنیئرتجزیہ نگاروں کا کہنا ہےکہ اگریہ رپورٹ درست ہے توپھریہ بات بھی درست ہے کہ عثمان بزداراس اہل نہیں ہیں کہ وہ اپنے افسران کے خوبیوں سے آگاہ ہوں ، بلکہ اس سے تو یہ تاثرپیدا ہوتا ہے کہ وہ معاملات فہم ہی نہیں‌ہیں‌

Shares: