سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمیدکی زیر صدارت ڈویلپمنٹ ریویو میٹنگ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمیدکی زیر صدارت ڈویلپمنٹ ریویو میٹنگ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
باغی ٹی و ی : سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمیدکی زیر صدارت ڈویلپمنٹ ریو میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، ایس پی ہیڈکوارٹرز جمیل ظفر اور سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسین، ایس ڈی اوز اور کنٹریکٹرز نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں زیر تعمیر پولیس عمارتوں کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں ڈویلپمنٹ ریو کمیٹی کے وفد نے سربراہ لاہور پولیس کو بتایا کہ پولیس کی 21 تعمیراتی سکیمیوں پر کام جاری ہیں۔

رواں سال لاہور پولیس کے پانچ تھانوں اور تین ڈولفن کی عمارتیں تیار ہوجائیں گیں۔ تھانہ فیکٹری ایریا، یکی گیٹ، گلشن راوی اور تھانہ چوہنگ کی نئی بلڈنگز تیار ہوجائیں گیں جس میں پولیس لائنز میں ایڈمن بلاک، بیرکیں، ڈولفن سکیمں، بھوبتیاں بیرکیں اور تین رہائشی فلیٹس بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر سی سی پی اولاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھاکہ بہترین ورکنگ کےلئے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔

Comments are closed.