سی سی پی او لاہور نے پرویز الہیٰ کی سیکیورٹی کم کردی

0
40

لاہور:سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی کم کرتے ہوئے پولیس کی ایک گاڑی اور اہلکاروں کو واپس بلوا لیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی کو سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حاصل سیکورٹی سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر واپس لے لی گئی۔ قانون کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کو جو سکیورٹی قانون کے مطابق دی گئی ہے وہ بھی واپس لے لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کو پولیس کی دو گاڑیاں رکھنے کی اجازت ہے مگر سی سی پی او لاہور نے ایک گاڑی واپس منگوا لی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور کے اقدام کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بلال صدیق کمیانہ قانون سے تجاوز کرکے انتقامی کارروائیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔

ادھر دوسری طرف پنجاب اور لاہور پولیس کی نئی قیادت نے زمان پارک کی سکیورٹی میں کمی بیشی پر غور شروع کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے دوران زمان پارک میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی پر 6 سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات رہے۔

چودھری پرویز الٰہی کے دور میں اپوزیشن نے زمان پارک میں حد سے زیادہ سکیورٹی لگانے پر اعتراض بھی کیا تھا۔پنجاب اور لاہور کی نئی کمان کے آتے ہی زمان پارک میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی اور تعینات نفری کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a reply