سی دی پی او آفس لاہور میں ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئیز کو رینک لگانے کی تقریب ہوئی۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی لیاقت علی ملک نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو رینک لگائے۔ سی سی پی او لاہور نے ہیڈ کانسٹیبلز سے اے ایس آئیز پر 400 اہلکاروں کو پروموٹ کیا تھا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ بروقت اور میرٹ پر ترقی ملنا تمام اہلکاروں کا حق ہے۔ ترقی پانے والے تمام افسران مزید محنت اور لگن سے فرائض سرانجام دیں۔ ایس ایس پی ایڈمن ملک لیاقت کا کہنا تھا کہ محکمانہ ترقی کا عمل تیز ہونے سے محکمہ میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی، محکمہ پولیس میں ترقیوں کا عمل جاری رہے گا۔ ایس ایس پی ایڈمن کی دیگر اہلکاروں کو جلد ازجلد اے سی آرز مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ اے سی آرز مکمل ہونے پر مزید اہلکاروں کو ترقیاں دی جاسکیں۔

- Home
- جرائم و حادثات
- کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی، کتنے اہلکار پروموٹ ہوئے؟