سی ڈی اے نے دنیا کی سب سے بڑی برڈ ایوری بنانے کی منظوری دے دی

0
41
CDA

سی ڈی اے اسلام آباد بورڈ کا اہم اجلاس پوا جس میں متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی، اور اس میں سب سے اہم دنیا کی سب سے بڑی برڈ ایوری بنانے کی منظوری دی گئی، یہ برڈ ایوری 10 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگی۔ اجلاس میں کپیٹل اسٹریٹ کے 20 پلاٹس کی بھی منظوری دے دی گئی، جب کہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی، جس کے مطابق بجٹ کا تخمینہ 150 ارب 94 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔ بجٹ میں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اخراجات کا تخمینہ 150 ارب 9 کڑور 50 لاکھ روپے ہوگا، موجودہ بجٹ 85 کروڑ 20 لاکھ روپے کا سرپلس بجٹ ہوگا۔

دوسری جانب چیئرمین کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نور الامین مینگل نے اعتراف کیا ہے کہ اسلام آباد میں سرکاری زمین پر قبضہ کرنا بہت آسان ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ نجی ٹی وی کے میزبان چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل کو اسلام آباد کے ایف الیون سیکٹر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کی جگہ لے گئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی
عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہےمسجد نبوی میں 4.2 ملین نمازی اور زائرین کی آمد ریکارڈ
اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب
عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
تاہم واضح رہے کہ ایف الیون سیکٹر میں متاثرین نے چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کو اپنے درمیان پا کر شکایتوں کے انبار لگا دیئے تھے جس کے بعد چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے اعتراف کیا کہ اسلام آباد کی سرکاری زمین پر قبضہ کرنا بہت آسان ہے۔

Leave a reply