اسلام آباد: کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں جاری ہندو مندر کی تعمیر روک دی گئی ہے۔مندر کا سنگ بنیاد سیکٹر ایچ نائن ٹو میں گزشتہ ہفتے رکھا گیا.
حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کیلئے 20 ہزار مربع فٹ زمین فراہم کی گئی تھی اور اس پر چند روز پہلے ہی کام شروع کیا گیا تھا تاہم ملک بھر میں شدید مخالفت کے بعد مندر کی تعمیر کا کام روک دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد زمین پر مندر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ مندر کی تعمیر کے لیے 10 کروڑ روپے کی رقم بھی منظور کی گئی.








