مظفرآباد: ڈپٹی کمشنر مظفرآبادنے بطور کنٹرولر شہری دفاع دوران لاک ڈاونCOVID-19 عوامی مفاد میں 52 رضاکاران سول ڈیفنس کو 8 سیکٹرز میں تعینات کرنے کا حکم جاری کردیا حکم نامہ کے مطابق ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد یہ رضاکاران واہلکاران متعینہ علاقوں میں خدمات سر انجام دیں گے کوئی رضاکار جائے تعیناتی سے ہٹ کر دوسرے ایریا میں ڈیوٹی نہیں کرسکے گا.
حکم نامہ کے مطابق عوامی شکایات کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر نے رضاکاروں مطلع کیا ہے کہ وہ اپنے مختص شدہ علاقے میں ہی کام کرسکیں گے کسی دوسرے شخص کو سول ڈیفنس کی شرٹ پہننے کی اجازت نہیں دیں گے اور کوئی اجازت کے بغیر کام نہیں کرسکے گا خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری حکم نامہ کے مطابق یہ رضا کار اپر اڈہ, عید گاہ روڈ, پوسٹ گریجویٹ بوائز کالج, ڈی سی آفس,امبور,نلوچھی,کامسر,پلیٹ لاہوری ہوٹل اور چہلہ میں خدمات سرانجام دیں گے اور مختلف ایریاز کے انچارج سینئر رضا کار ایڈیشنل چیف وارڈن, ڈویژنل وارڈن,ڈپٹی چیف وارڈن, سیکٹر وارڈن, پوسٹ وارڈن,گروپ وارڈن, گروپ وارڈن انچارج اور ڈپٹی پوسٹ وارڈن شامل ہیں.
حکم نامہ کے مطابق دوسرے علاقوں میں رضا کاران کی ضرورت پڑنے پر مطابقاً رضاکار شفٹ کئیے جائیں گے مگر از خود کوئی یہ عمل نہیں کرسکے گا.
ہیلتھ ایمرجنسی نفاذ کے بعد سول ڈیفنس رضاکار و اہلکار متعینہ علاقوں میں خدمات سر انجام دے سکیں گے، حکم نامہ جاری
