سی ٹی او رائے مظہر اقبال کی جانب سےکالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے لیے سپیشل سکواڈبھی تشکیل دے دیے گئے سکیورٹی کے پیش نظرشہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے کاروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔
شہر کے داخلی و خارجی راستوں پرچیکنگ کے دوران کالے پیپر اتار کر انھیں چالان دیا جائے گا۔کالے شیشوں کے متعلق شہریوں کی طرف سے کسی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔ ٹریفک قوانین پر عملد ر آمد کروانے کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کی روانی کافی حد تک بہتر ہوئی۔
ٹریفک قوانین پر عملد رآمد کروانے کے لیے زیرو ٹالریٹس کی پالیسی کو اپنایا جائے گا۔ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے انفورسمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔








