ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی کے اداکار جلال آل کی پاکستانی اداکار عمران عباس کے ہمراہ ’دل دل پاکستان‘ گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
باغی ٹی وی :اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی پاکستان میں مقبولیت کے بعد جہاں پاکستانی عوام نے ترک فنکاروں اور ترکی کے لئے گرمجوشی کا مظاہر کیا وہیں دونوں ممالک کے فنکاروں میں قربت دیکھنے میں آئی ہے جہاں ڈرامے میں مختلف کردار ادا کرنے والے ترک اداکاروں نے پاکستان کا دورہ کیا وہیں پاکستان کے نامور فنکاروں نے بھی ترکی کا دورہ کیا۔
اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے پچھلے ماہ ترکی کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اداکارہ ریما خان سمیت دیگر اداکار موجود تھے۔ اس موقع پر ریما نے ترک اداکار جلال آل کے ہمراہ پاکستانی گیت بھی گنگنایا جسے خوب پسند کیا تاہم اب پاکستانی اداکار عمران عباس او ارطغرل غازی میں کمانڈرعبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال ال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں اداکاروں کو دل دل پاکستان گنگناتے ہوئے سنا جا سکتا ہے-
پاکستانی اداکار عمران عباس نےویڈیوز اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ویڈیو میں عمران عباس اور جلال آل گاڑی میں ایک ساتھ سفر کررہے ہیں اس موقع پر دونوں نے ملکر ’دل دل پاکستان‘ گایا۔
کیپشن میں اداکار عمران عباس نے لکھا کہ ’اللہ پاکستان اور ترکی کا بھائی چارہ اسی طرح قائم ودائم رکھے‘۔
عمران عباس کی اس پوسٹ پر ترک اداکار جلا ل نے لمنٹ میں دل دل پاکستان اور جان جان ترکی لکھتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا-