لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری )ضلع خیبرمیں سیمنٹ فیکٹری کی تعمیر اورتورخم بارڈرپرتجارتی پالیسی میں نرمی لائی جائے۔خیبرچیمبر آف کامرس

خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر و پاکستان بارڈر ٹریڈ کونسل چئیرمین سید جواد حسین کاظمی، سینئر گروپ لیڈر یوسف آفریدی، سینئر ایگزیکٹو ہارون صابر نے لنڈی کوتل پریس کلب میں پروگرام میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تورخم بارڈر صرف افغانستان کیلئے محدود نہیں بلکہ یہ سرحد سنٹرل ایشیاء کا گیٹ وے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقہ کی ترقی کیلئے حکومت کو کاروباری طبقے کو فیسلیٹیشن دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر کے ملاگوری علاقہ میں ماربل انڈسٹری ،یہاں سینکڑوں افراد برسر روزگار ہیں لیکن افسوس کہ وہاں پر بجلی سمیت کوئی بھی بنیادی سہولت صنعتکاروں کو میسرنہیں ہے،

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے ضم شدہ میں مقامی لوگ گوناگوں مسائل کے شکار ہیں، عام عوام اور تاجر برادری کا کوئی پُرسانِ حال نہیں حکومت کو چاہئیے کہ ملاگوری اور باڑہ سمیت ضلع خیبر میں تاجروں کو تمام ترسہولیات دیں اور باڑہ کے دکانداران کو بقایاجات کی ادائیگی کی جائے۔

صدر جواد حسین کاظمی نے کہا کہ خیبر چیمبر آف کامرس بنانے کا مقصد قبائلی ضلع خیبر میں تجارت اور بالخصوص امپورٹ و ایکسپورٹ سے وابستہ تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کی تجارت کو مزید وسعت دینے کیلئے چیمبر لانے کی اشد ضرورت تھی جس کیلئے میں نے اور میرے ساتھیوں نے 2016میں باقاعدہ جدوجہد کا آغاز کیا اور پشاور کے نامور صنعتکار اور معزز گھرانے سے تعلق رکھنے والے حسن علی شاہ سب سے پہلے خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر بن گئےِ۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع خیبر میں نہ کوئی فیکٹری ہے اور نہ زراعت نہ کوئی ترقی کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسے مد نظر رکھتے ہوے ہم نے مختلف فورم پر ضلع خیبر میں ایک سیمنٹ فیکٹری تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ضلع خیبر سے ہی دو اور صدور آئے اور انہوں نے ضلع خیبر کی تاجر برادری کی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا اور آج تک خیبر چیمبر تجارت کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے چاہے وہ کوئی بھی حکومتی اعلی سطحی اجلاس ہو یا پھر کوئی اور ایونٹ خیبر چیمبر نے ہمیشہ اپنے تاجروں کی ترجمانی بڑے مدلل انداز میں کی ہے

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ اور بزنس کمیونٹی کے اشتراک سے تاجروں اور کاروباری طبقے جس میں 350 کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس، ملاگوری شاہ کس سے 200 کے قریب ماربل فیکٹریاں، باڑہ عالم گودر سے 150 سے زائد سٹیل اور فرنس ملز اور امپورٹرز و ایکسپورٹرز کی 500 سے زائد تعداد ہمارے ساتھ ممبرز ہیں ان کو خیبر چیمبر آف کامرس کی جانب سے تمام خدمات حاصل ہے جبکہ خیبر چیمبر کارڈ ہولڈر حکومتی ایس آر او کے مطابق ان سے فائدہ لے رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ سابقہ فاٹا پاٹا کے ضم شدہ اضلاع کو آئندہ دس سال تک ٹیکس سے چھوٹ حاصل کرنے کیلئے تحریک کا آغاز کررہے ہیں اور صوبے کے تمام چیمبرز کے ساتھ مل کر ضم شدہ اضلاع کے حقوق کی جنگ لڑیں گے

انہوں نے کہا کہ بارٹر ٹریڈ کیلئے کافی کام کیا ہے ہائی آفیشل جس میں ایف بی آر چئیرمین، ممبر ودیگر ذمہ داروں کے ساتھ تاجروں کو درپیش مشکلات جس میں کورانٹین و دیگر مسائل تھے اور وی باک سسٹم سمیت پی ایس ڈبلیو کیلئے کافی تگ ودو کیا ہے

انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ بارڈر پر تجارت ہو رہا ہے لیکن افسوس کہ طورخم بارڈر پر جو لوگوں کا واحد ذریعہ معاش بارڈر پر تجارت ہے مختلف مسائل و مشکلات پیدا کئے گئے ہیں

حکومت تجارت کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں اور جو سہولیات پشاور اور اسلام آباد کے تاجروں کو حاصل ہے وہی سہولیات ہمیں بھی فراہم کی جائے اور ٹیکس فری کے قبائلی عوام کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے ان کی پاسداری کی جائے اور مزید دس سال تک ان میں توسیع کی جائے

انہوں نے کہا کہ خیبر پاس اکنامک کوریڈور جیسا عظیم منصوبہ دونوں طرف سے جو ڈبل روڈ اور اکنامک زون بننے جارہاہے حکومت سے اس منصوبے پر جلد کام شروع کرنے اور چونکہ یہاں کے پہاڑ معدنیات سے مالا مال ہے اور غریب عوام کو تعلیم، صحت سمیت بلا سود قرضے دئیے جائے تاکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوسکیں اور لوگوں کے معیارِ زندگی میں خاطر خواہ تبدیلی آسکے

خیبر چیمبر کے نائب صدر ظہیر اللہ خان شینواری نے کہا کہ گاڑیوں کی کلئیرنس میں سخت مشکلات ہے تمام کاغذات کلئیر ہونے کے باوجود دونوں طرف سے سینکڑوں مال بردار گاڑیاں کھڑی ہیں جس سے تاجروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ٹرانزٹ سمیت فریش ایبل آئٹمز کو جلد کلیئر کرنے اور جانے کی اجازت دی جائے۔

آخر میں خیبر چیمبر کی کابینہ و عہدیداران نے ضلع خیبر کے تمام چھوٹے بڑے کارخانہ دار، تاجروں، ٹرانسپورٹرز، امپورٹرز و ایکسپورٹرز حضرات سے اپیل کی کہ وہ آئیں خیبر چیمبر میں آکر رکنیت حاصل کریں ہم بھرپور تعاون کریں گے اور ان کو تمام مراعات دینگے.

اس موقع پر سینیئر نائب صدر حاجی صغیر داد آفریدی، شکیل وحید اللہ خان جی اے پی پاکستان چئیرمین، ایگزیکٹو ممبر اقبال خان شینواری اور سینئر ممبر ایاز شینواری بھی موجود تھے۔

Shares: