میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی ایک روزہ دورے پر میرپورخاص آمد
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے سینٹرل جیل میرپورخاص میں وڈیو لنک سہولت کا افتتاح کیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے سینٹرل جیل میرپورخاص کاتفصیلی دورہ کیا جیل میں جیل سرگرمیوں کو مانیٹرنگ کرنے کے لئے وڈیو لنک کا افتتاح کیا جبکہ اسٹیوٹا کی جانب سے قیدیوں کو فنی تربیت دینے کے لئے کمپیوٹر اور الیکٹرک کلاسز کا بھی معائنہ کیا۔
بعد ازاں انہوں نے جیل کے گرین ہاؤس میں پودا لگا کر شجرکاری کی،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے جیل مینوئل کے تحت قیدیوں کو فراہم کیا جانے والا کھانا بھی کھا کر چیک کیا اور جیل سپرنٹینڈنٹ شہاب الدین صدیقی کی جانب سے جیل میں بہتر اور پر فضا ماحول فراہم کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔
بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ میرپورخاص کے جج لاجز کا افتتاح کرنے کے بعد سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ میرپورخاص کے لیے مختص کی گئی سائیٹ کا معائنہ بھی کیا اور ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تقریب میں شرکت کی
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص میں منعقدہ تقریب سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کا کہنا تھا کہ وکلاء عدالتوں میں زیر التواء سائلین کے کیسز کا بہتر طور پر دفاع کرکے انہیں عدالتی انصاف فراہم کریں اور سائلین سے حسن سلوک سے پیش آکر انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کریں تاکہ لوگوں کا عدالتی انصاف و عدل پر مکمل طور اعتماد بحال ہو سکے
ان کے ہمراہ جسٹس محمد شفیق صدیقی ، جسٹس صلاح الدین پنہور ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپورخاص محمد یاسین قادری ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی ، ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص تنویر عالم اوڈھو ، ایڈیشنل کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت ، ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ون غلام دستگیر شیخ ، ایڈیشنل رجسٹرار طاہر راجپوت ، سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر جان علی جونیجو ، جنرل سیکریٹری قلندر بخش لغاری ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کے صدر مسعود لغاری و دیگر وکلاء بھی موجود تھے .
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کی جانب سے مقامی ہال میرپورخاص میں دئیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی