تحریک صوبہ ملتان : مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔راؤ عبدالقیوم شاہین
کشمیری قوم نے اپنی آزادی کیلئے قربانیوں کی بے مثال تاریخ رقم کی۔رکن الدین ملتانی
بھارت زیادہ دیر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا،آزادی کشمیری قوم کا مقدر ہے۔چوہدری شہزاد فیصل ارائیں،شاہ محمد خان ناصر
تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی رہنماؤں کی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر گفتگو
ملتان05 فروری2021ء
تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری شہزاد فیصل ارائیں،مرکزی سیکرٹری جنرل رکن الدین ملتانی اورسینئر وائس چیئرمین سردار شاہ محمد خان ناصرنے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پوری دنیا کی نظریں کشمیر پر لگی ہوئی ہیں جبکہ بھارت اپنی جارحیت کے زریعے کشمیری قوم کا قتل عام کررہا ہے۔کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے پورے خطے کو آگ و خون میں نہلانے کی سازش کی گئی۔عالمی برادری بھارت کو جارحانہ عزائم سے روکے اورکشمیر کے مسئلے کو حل کرے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔چوہدری شہزاد فیصل ارائیں نے کہا کہ امت مسلمہ کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرے۔تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن الدین ملتانی نے کہا کہ کشمیریوں کا قصور فقط اتنا ہے کہ وہ پاکستان سے پیار کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں جس کی سزا ان کی لاشوں کی شکل میں انہیں دی جارہی ہے۔کشمیر ہماری شاہ رگ ہے اورہم اپنی شاہ رگ کو دشمن کے قبضے میں برداشت نہیں کرسکتے۔مرکزی سینئر وائس چیئرمین سردار شاہ محمد خان ناصرنے کہا کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔مگر کشمیر کی آزادی کیلئے سفارتی سطح پر بہترین منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔