کراچی کے شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں شاہین فورس کااسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے بتایا کہ پولیس مقابلہ نزد سخی حسن پُل کے نیچے بالمقابل سرینا مال حدود تھانہ شاہراہ نور جہاں میں ہوا۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 اسٹریٹ کریمنل ہلاک جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا. ہلاک ڈاکو کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ہلاک ڈاکو کے قبضے سے 2 عدد ضرب 30 بور پستول بمعہ راؤنڈ لوڈ میگزین، 02 عدد موبائل فون برآمد ہوئے،برآمدہ پستول اور موبائل فون قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ ہلاک ملزم کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے. دوسری طرف گلبہار پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا. مین گلبہار روڈ ناکہ بندی کے دوران گلبہار پولیس نے دو مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکا جن کی چیکنگ کرنے پر ان کے پاس سے 02 غیر قانونی پسٹل برآمد ہوئے جن میں ملزم عظمت ولد قیمت خان کے قبضے سے 30 بور پسٹل لوڈ میگزین بمعہ 04 زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے جبکہ طارق ولد لطیف کے قبضے سے ایک ریوالور 32 بور لوڈ میگزین بمعہ 03 زندہ راؤنڈ برآمد ہوئےـ انٹیلیجنس ذرائع سے معلوم ہوا کہ ملزم عظمت ولد قیمت خان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ حال ہی میں کریم آباد فلائی اوور پر ڈکیتی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا جسکا مقدمہ الزام نمبر 254/2024 بجرم دفعہ 353/324/34 لیاقت آباد پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 404/405/2024 جرم دفعہ A (1) 23 سندھ آرمز ایکٹ کا مقدمہ قائم کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سندھ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کی شہادت کا معمہ،ملزم گرفتار کرلیا گیا