وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی کا بھارت نواز چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے جاری بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ کراچی میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی ریلی پی ٹی آئی نے سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی حریت کانفرنس کی ریلی کے موقع پر پی ٹی آئی نے نان ایشو پر ہلڑ بازی کی۔ دعوت کے باجود یکجہتی کشمیر ریلی میں شامل نہ ہو کر پی ٹی آئی نے بیرونی آقاؤں کو خوش کیا۔وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے انتشار پھیلانے کے ایجنڈے پر چل رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے آرٹیکل 370 کی منسوخی پر بھی قومی یکجہتی کا موقع آنے نہیں دیا تھا۔وقار مہدی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، آج تحریک انصاف کا بھارت نواز چہرہ بےنقاب ہوگیا ہے۔واضح رہے آج 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقعہ پر حریت کانفرنس کی ریلی میں تحریک انصاف کے علاوہ تمام جماعتوں نے شرکت کی جبکہ پی ٹی آئی نے پابندی کے باوجود پریس کلب پر نام نہاد احتجاج کی کوشش کی جو پولیس نے ناکام بنا دی.
کراچی :سینٹرل پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کاروائیاں، ایک ہلاک 2 گرفتار
پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عالمگیر خان گرفتار
کراچی میں انتہائی مطلوب 6 رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ گرفتار
سندھ میں درسی کتب کی اشاعت میں تاخیر،کالجوں میں لیبس کا عمل متاثر