قائد اعظم ٹرافی، سینٹرل پنجاب نے ایک اور فتح سمیٹ لی

0
44

کوئٹہ کے بگٹی اسٹیدیم میں سینٹرل پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان قائداعظم ٹرافی کا ساتواں میچ کھیلا گیا، میچ کا آغاز 28 ستمبر کو ہوا تھا ، بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی، سینٹرل پنجاب کے تجربہ کار اوپنزز اظہر علی اور سلمان بٹ نے پہلی اننگز میں 237 رنز کی مضبوط اوپننگ شراکت داری قائم کی، اطہر علی اور سلمان بٹ نے شاندار سینچریاں سکور کیں، 237 رنز کے مجموعے پر سینٹرل پنجاب کی پہلی اور 246 پر دوسری وکٹ گری ، سلمان بٹ نے ایک اینڈ سنبھال رکھا اور طفر گوہر کے ساتھ مل کر سینٹرل پنجاب کا اسکور 521 رنز کے بڑے مجموعے تک پہنچا دیا ، سلمان بٹ نے شاندار ڈبل سینچری اسکور کی اور ظفر گوہر نے اپنے فرسٹ کلاس کیرئر کی پہلی سینچری اسکور کی،
بلوچستان کی ٹیم پہلی انننگز میں لڑکھٹراتی ہوئی نظر آئی ، بسمہ اللہ خان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ففٹی بھی اسکور نہ کر سکا، اور بلوچستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 271 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی، نسیم شاہ نے تین جب کے وقاص مقصود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،
سینٹرل پنجاب نے بلوچستان کو دوسری اننگز میں فالو آن کروایا اور بلوچستان کی بیٹنگ کا نتیجہ پہلی اننگز سے کچھ زیادہ محتلف نہ تھا، عمران بٹ اور عظیم گھمن نے بلوچستان کیلئے 54 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی اور 56 کے اسکور پر پہلی وکٹ گری، اس کے بعد وکٹیں گرتی ہی چلی گئیں، لیکن بسم اللہ خان نے دوسری اننگز میں بھی 71 رنز بنا کر اپنی فارم کو ثابت کیا ،اور اس طرح بلوچستان کی پوری ٹیم 239 رنز کے مجموعے پر آل اؤٹ ہو گئی اور سینٹرل پنجاب نے میچ ایک اننگز اور 12 رنز سے جیت لیا،
اور قائداعظم ٹرافی سیزن 2019 میں سینٹرل پنجاب کی یہ دوسری فتح ہے،

Leave a reply