سنچورین:جنوبی افریقہ کےخلاف کرکٹ سیریز:پاکستانی ٹیم پریکٹس کرتےہوئے جیت کےعزم کےساتھ مصروف
سنچورین:جنوبی افریقہ کے خلاف کرکٹ سیریز کے لیے موجود قومی کرکٹرز کی آج سنچورین میں دوسرے دن بھی اپنی سرگرمیوں میں متحرک دکھائی دے رہی ہے،
سنچورین گراونڈ میں پاکستانی ٹیم ٹریننگ سیشن میں فزیکل فٹنس، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پرخصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کررہی ہے pic.twitter.com/uxFdqeSbY0
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 29, 2021
اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ سیریز سے پہلے قومی کرکٹرز آج سے سنچورین میں ٹریننگ میں تمام پہلووں پرروشنی ڈالی گئی
پاکستان کرکٹ ذرائع کےمطابق اس ٹریننگ سیشن میں فزیکل فٹنس، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے
پاکستانی شاہینوں نے پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے پانچ بجے ٹریننگ کا آغاز دیا تھا جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے علاوہ فزیکل فٹنس کے سیشنز جاری ہیں
گذشتہ روز قومی اسکواڈ میں شامل اکیس پلیئر اور تیرہ آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے تھے،
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے اور چار ٹی 20 میچز کی سیریز 2 اپریل سے شروع ہو گی۔