سرگودھا۔ 3 ستمبر (اے پی پی) چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر راؤسلیمان زاہد نے بنیادی مرکز صحت چک نمبر 36شمالی کادورہ کیا۔انہوں نے وہاں پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ادویات کی تفصیلات دیکھیں۔ انہوں نے مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب محکمہ صحت پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے جس کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ لالچ سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کریں اور نتائج اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں۔انہوں نے بلا جواز مریضوں کو دور دراز کے ہسپتالوں میں ریفر کرنے کی حوصلہ شکنی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ ایسے جرم میں ملوث اہلکاروں اور ڈاکٹر وں کے خلاف سخت کا رروائی کی جائے گی۔