سی ای او ریلوے نے بتایا کہ تیز گام کا حادثہ کیسے ہوا.

سی ای او ریلوے اعجاز ابڑو نے کہا ہے کہ سانحہ تیزگام میں جاں بحق افراد کےلواحقین کے دکھ میں شریک ہیں،حادثہ گیس کےچولہے سے آگ لگنے سے ہواجو ایک سانحہ میں تبدیل ہو گیا،بوگی میں موجودگیس سلنڈربھی دھماکے سے پھٹ گئے.شارٹ سرکٹ پرپاور پلانٹ ٹرپ ہوجاتا ہے اس سے اتنا نقصان نہیں ہوتا.واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،زخمیوں کوٹی ایچ کیولیاقت پور اوربہاولپورمنتقل کردیا گیا،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

Shares: