چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا نوٹفکیشن جاری، کس سے لیں گے حلف؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور2ممبران کی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سکندرسلطان راجہ 5سال کیلئے چیف الیکشن کمشنرمقررکر دیئے گئے نثاردرانی سندھ،شاہ محمود جتوئی بلوچستان کے رکن ہوں گے، وزارت پارلیمانی امور نے تعیناتی کےنوٹیفکیشن جاری کردیئے ،صدرمملکت نےتعیناتیوں کی منظوری دی
الیکشن کمیشن جلد چیف الیکشن کمشنر کے حلف کےلیے سپریم کورٹ سے رابطہ کرےگا,چیف جسٹس گلزاراحمد نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیں گے
یف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے شہباز شریف نے تین نام تجویز کیے تھے جو وزیراعظم نے رد کئے بعد ازاں وزیراعظم نے تین نام دیئے، ان پر بھی اتفاق نہ ہو سکا،بعد ازاں حکومت و اپوزیشن دونوں نے اپنے نام واپس لئے اور ایک بار پھر نئے نام دیئے جس کے بعد سکندر سلطان راجہ کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا، سکندر سلطان راجہ کے نام پر اپوزیشن نے بھی اتفاق کیا، وزیراعظم کی جانب سے نام پیش کرنے کے صرف چار دن بعد فیصلہ ہو گیا.
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو لکھے گئے خط میں 3 نام تجویز کئے گئے تھے، جس کے جواب میں شہباز شریف کے خط میں حکومت کو کہا گیا تھا کہ 25 نومبر کو شروع ہونے والے عمل کو غیر ضروری طور پر التوا کا شکار کیا جا رہا ہے، اپوزیشن کے ناموں پر بھی نظرثانی کی جائے۔ شہباز شریف نے ناصر کھوسہ، اخلاق تارڑ اور عرفان قادر کے نام تجویز کئے تھے تاہم بعد ازاں حکومت اور اپوزیشن کے مابین رابطوں میں موجودہ ناموں پر اتفاق طے پا گیا۔
سینیٹ اجلاس میں مشاہد اللہ اور بیرسٹر سیف میں ہوئی تلخ کلامی، وجہ کیا؟
یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ 6 دسمبر سے خالی ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرریاں بھی گزشتہ ایک برس سے نہیں ہو سکی تھیں۔
حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم
حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک
حج اخراجات میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر پاکستانی پریشان
ہم اب بھی حج سستا کر سکتے ہیں، سابق وفاقی وزیر نے کیا موجودہ حکومت کو چیلنج
حج مہنگا کیوں؟ قائمہ کمیٹی نے اٹھائے سوالات، وزیر مذہبی امور کی اجلاس میں عدم شرکت
سکندر سلطان راجہ نے چیف سیکرٹری کے عہدے پر بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ یکم دسمبر 1959ء کو پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے 4 جون 1987ء کو پاکستان سول سروس جوائن کی اور 30 نومبر 2019ء کو گریڈ بائیس کے افسر کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہوئے۔ اپنی مدت ملازمت کے دوران سکندر سلطان راجہ سیکرٹری پیٹرولیم، سیکرٹری ریلوے، چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور گلگت بلتستان بھی رہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی، وزیراعظم کے ساتھ ہو گیا "ہاتھ” نواز شریف کا قریبی بنا چیف الیکشن کمشنر