چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشیل کونسل میں باضابطہ ریفرنس دائر کردیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے دائر ریفرنس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ جانبدار ہیں،مبینہ جانب داری کے باعث وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں ، چیف الیکشن کمشنر کو اس کے عہدے سے ہٹایا جائے،

ریفرنس دائر کرنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ریفرنس دائر کرکے قوم کا قرض چکا دیا، اب فیصلہ سپریم جوڈیشل کونسل نے کرنا ہے،

واضح رہے کہ عمران خان نے ہی سکندر سلطان راجہ کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا تھا، اب عمران خان کی جماعت ہی اپنے لگائے گئے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کر رہی ہے، عمران خان جب سے وزیراعظم ہاؤس سے نکالے گئے ہیں تب سے وہ مسلسل چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بیانات دے رہے ہیں ، گزشتہ روز بھی عمران خان نے بنی گالہ میں پریس کانفرنس کی اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگائے

چیف الیکشن کمشنر کا پنجاب حکومت کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس بھجوانے کا اعلان

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

Comments are closed.