چونیاں سےآزادکشمیرتک پیدل یکجہتی مارچ کرنیوالےمنشا ساجد کےاعزازمیں تقریب:مقررین کاخطاب وخراج تحسین

0
42

چونیاں:چونیاں سےآزاد کشمیرتک پیدل یکجہتی مارچ کرنے والےمنشا ساجد کے اعزاز میں تقریب:مقررین کا خطاب وخراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم و ریاستی دہشتگردی کی جانب مبذول کروانے کیلئے چونیاں سے آزاد کشمیر تک پیدل یکجہتی کشمیر مارچ کرنے والے امن کے سفیر محمد منشاء ساجد کے اعزاز میں مقامی ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کا اہتمام تنازعہ کشمیر کو بین قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے نوجوانوں تنظیمات کے اتحاد پر مشتمل کشمیر یوتھ الائنس کی جانب سے کیا گیا،

تقریب میں نوجوانوں، صحافیوں وکلاء اور اقلیتی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی، اس موقع پر کشمیر یوتھ الائنس کی جانب سے منشاء ساجد کو کشمیر کاز کیلئے ان کی خدمات پر سیکرٹری انفارمیشن کشمیر یوتھ الائنس نوید احمد نے اعزازی شیلڈ اور تعریفی سند پیش کی،

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری انفارمیشن کشمیر یوتھ الائنس نوید احمد ، صدر پریس کلب چونیاں ملک شرافت علی گوہر، انسانی حقوق کے سرگرم کارکن طارق چغتائی ایڈووکیٹ، سینیئر صحافی عامر حسین تقوی، رانا کامران اشرف، حمزہ عباس، مسیح کمیونٹی کے نوجوان رہنما طارق عمانوائل ،امیدوار یوتھ کونسلر مہر اشفاق مکی، میاں زوہیب بگا ویگر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منشاء ساجد نے پیدل یکجہتی کشمیر مارچ کر کے کشمیری بھائیوں بہنوں کے ساتھ منفرد انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا،

مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا کا ہر انسان دوست شخص مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں اور ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان میں آر ایس ایس کے غنڈوں نے مسلمانوں اور دیگر اقلیت کا جینا مشکل کر رکھا ہے، پاکستان کے نوجوان آر ایس ایس کی غنڈہ گردی اور اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کریں،

سیکرٹری انفارمیشن کشمیر یوتھ الائنس نوید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ففتھ جنریشن وار میں ہر شہری اور نوجوان سپاہی ہے، نوجوان سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان کے مظلوم لوگوں کی آواز دنیا بھر میں اٹھائیں

Leave a reply