مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ، کرفیو کا 43 واں دن ، انسانیت کا قتل جاری ، عالمی برادری پر بے حسی طاری

0
49

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا جاری و ساری ، کرفیو43 دن میں داخل ہوگیا ، ویسے بھی بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے، وادی میں قابض بھارتی فوج ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، نہتے کشمیری گھروں میں قید ہیں۔موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں،

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ میں ایک بار پھر چیلنج کردیا گیا، جموں کشمیر پیپلز کانفرنس نے سپریم کورٹ میں آرٹیکل370 کی منسوخی کیخلاف پٹیشن دائر کی۔

مقبوضہ کشمیر سے تازہ ترین اطلاعات کےمطابق صورت حال بہت کشیدہ ہے ، جنت نظیر وادی مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں سنسان، دکانیں بند، کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں۔ وادی میں مسلسل کرفیو کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم، گلیوں اورسڑکوں پر بھارتی فوج کا گشت، گھروں کے باہر بھی فوجی تعینات، گھروں میں محصورافراد کو اپنے رشتہ داروں کے جنازے تک پڑھنے کی بھی اجازت نہیں۔

بھارتی مظالم کے سسلسہ اس قدر طویل اور بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے اسکول بند ہیں، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا پہنچنا دشوار ہوگیا، طبی امداد نہ ملنے سے مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں، ہر روز سات سے آٹھ افراد کو دل کا دورہ پڑرہا ہے لیکن علاج معالجے کی کوئی سہولت میسرنہیں۔

بازار اور دکانیں بند ہونے سے گھروں میں کھانے پینے کی اشیا کا بحران سنگین ہوگیا، کشمیری پیٹ بھر کر کھانے سے محروم ہوگئے، بچے بھی دودھ کے لیے بلکنے لگے، بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ بےنقاب ہونے سے بچنے کیلئے انٹرنیٹ، فون اور موبائل سروس بند کررکھی ہے۔

Leave a reply