مقبوضہ کشمیرمیں زندگی کو قید ہوئے آج 200 واں دن ،بھارتی ریاستی دہشت گردی عروج پر، 3 کشمیری شہید

سری نگر :مقبوضہ کشمیرمیں زندگی کو قید ہوئے آج 200 واں دن ،بھارتی ریاستی دہشت گردی عروج پر، 3 کشمیری شہید ،اطلاعات کےمطابق قابض فورسز نے ضلع پلواما میں تین کشمیریوں کو شہید کردیا ، جس کےبعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہیں ، قابض فورسز نے ضلع پلواما میں تین کشمیریوں کو شہید کردیا، کشمیری نوجوانوں کوترال میں تلاشی اورمحاصرے کےدوران شہیدکیاگیا، جس کےبعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب بھارتی فورسز نے وادی میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، شدید علیل حریت رہنما سید علی گیلانی کے ملازم کوبھی گرفتار کرلیا، ملازم کو سید علی گیلانی کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو کو 200 دن ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش نے مقبوضہ کشمیر کا رابطہ دنیا سے منقطع کیا ہوا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لوگوں کو بیمار حریت رہنما علی گیلانی سے ملاقات سے روک دیا گیا ہے اور علی گیلانی کے گھر پر اضافی فورسز اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، بھارتی مظالم کیخلاف ضلع پلواما، شوپیاں، کلگام ، بڈگام سمیت دیگر علاقوں میں کشمیریوں نے احتجا ج کیا۔

مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سےمسلط کردہ غیرانسانی لاک ڈاون اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 199 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اورپکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔

8 لاکھ سے زائد کشمیریوں کوسخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اب تک لگ بھگ 894 بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ 177 ہزار سے زائد یتیم ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.