چودھری احمد مختار کی وفات پر سیاسی قائدین کا اظہار افسوس
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری احمد مختار انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ کا کہنا تھاکہ چودھری احمد مختار کا انتقال ناقابلِ تلافی نقصان ہے .احمد مختار کی سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،
چودھری منظور رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ احمد مختار نے انتخابات میں پنجاب کے بڑے مہروں کو شکست دی.احمد مختارنے پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے طور پر بینظیرکےساتھ کام کیا.
چودھری احمد مختار کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا جبکہ پارٹی رہنما و کارکنان نے ان کے انتقال کی خبر سن کر ان کے گھر پہنچنا شروع ہو گئے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پیپلز پارٹی رہنما مختار احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ چودھری احمد مختار کے ساتھ سیاسی معاملات پر بحث ہوتی تھی، پاکستانی سیاست میں چودھر ی احمد مختار کو یاد رکھا جائے گا۔








