اسلام آباد : پاکستانی سیاست کے بہترین کھلاڑی چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی نے مولانا فضل الرحمن کو جال میںپھنسانے کے تمام گرپی ٹی آئی رہنماؤں نعیم الحق، عامر محمود کیانی کو بتادیئے ، اطلاعات یہی ہیںکہ چوہدری برادران نے یہ مشورہ دیا ہے کہ یہ دھرنا ہی اپوزیشن کی سیاسی موت ثابت ہوگا ،لہذا گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیںہے ،
ہم فریق ہی نہیںتھے تو پھرہمیںکیوںگھسیٹا گیا، اس پر افسوس ہوا: اٹارنی جنرل
ذرائع کے مطابق اس موقع پرچوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی سے پنجاب اور وفاقی حکومت کے امور پر مشاورت کی گئی، آزاری مارچ سے قبل حکومتی شخصیات کے رابطوں میں تیزی آگئی ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر نعیم الحق اور عامر محمود کیانی نے چوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی سے خصوصی ملاقات کی۔
پسند کی شادی جرم بن گئی ،غیرت کے نام پرنوجوان جوڑا قتل
چوہدری برادران سے ملاقات میں پنجاب اور وفاقی حکومت کے امور پر بھی مشاورت کی گئی، ملاقات کے دوران صوبہ پنجاب میں گورننس پر بھی بات چیت ہوئی۔چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات سنجیدگی سے جاری ہیں، مذاکرات میں ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے،
پولیس کےتمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ وفاقی حکومت پنجاب میں گڈ گورننس کیلئے بھرپور معاونت جاری رکھے گی، حکومت اپنے اتحادیوں کے مشوروں کی قدر کرتی ہے۔عامرمحمودکیانی کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے، چوہدری برادران کے تجربے سےاستفادہ چاہتے ہیں۔







