چوہدری منظور نے فروری مارچ میں تین حکومتیں‌ گرنے کا عندیہ دے دیا

0
54

چوہدری منظور نے فروری مارچ میں تین حکومتیں‌ گرنے کا عندیہ دے دیا

باغی ٹی وی : حکومت کے گرنے جانے کے بارے اپوزیشن بھرپور سرگرم ہے . پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ ملک کیلئےفروری اورمارچ اہم مہینے ہیں، تینوں حکومتیں گریں گی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سےموضوع آپشن تحریک عدم اعتماد ہے اور استعفوں کاآپشن آخری ہے۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کامعاملہ ایم کیوایم کی سیاست سےجڑا ہے۔ ایم کیوایم نےاب اپنی سیاست سےمتعلق فیصلہ کرناہے اور حکومت کےاتحادی ساتھ چھوڑ بھی سکتےہیں۔

مسلم لیگ نے کے رہنما جاویدلطیف نے کہا ہم سمجھتے ہیں تحریک عدم اعتماد مناسب نہیں۔ سینیٹ میں اکثریت کے باوجود ہم عدم اعتماد میں کامیاب نہیں ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ بھی کریں گے اور استعفوں کاآپشن استعمال کرنا پڑاتووہ بھی کریں گے۔

پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ چودھری منظوراورجاویدلطیف کی باتوں میں بھی اتفاق رائے نہیں۔

ان لوگوں نےخود استعفوں کی تاریخیں دیں، گزشتہ 5سال تک ان 2پارٹیوں کامقررکردہ الیکشن کمیشن تھا۔ جن لوگوں نےپی ٹی آئی کوفنڈنگ کی ہے وہ ممنوعہ نہیں ہے۔

شہبازگل نے کہا کہ عمران خان کا کوئی پاپڑوالا اوردیگرلوگ نہیں۔ وہ اپنےوزیروں کا بھی احتساب کرتے ہیں۔موجودہ وزیراعظم نہ چورہیں نہ منی لانڈرنگ کرتےہیں۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اگر وزیراعظم عمران خان کی موجودہ حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے انہیں مطلوبہ نمبرز ظاہر کرنا ہونگے کیونکہ سینیٹ میں ایک بار ناکام ہو چکے ہیں۔

Leave a reply