لاہور : ن لیگ نے بالاخر چوہدری نثار کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے پارٹی سے نکال دیا ہے، چوہدری نثار کو کونسل اور پارٹی سے نکالنےکا فیصلہ نواز شریف اور شہاز شریف نے مل کر کیا ، معتبر ذرائع نے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بارے میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہےکہ چوہدری نثار کو پارٹی سے نکالنے سے پہلے دونوںشریفوں کی آپس میںملاقات بھی ہوئی ہے ،
باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق ملاقات میں میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ چوہدری نثار کو پہلے کونسل سے نکالو اور پھر پارٹی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نکال دیا جائے ، جس پر اپوزیشن لیڈر شہاز شریف نے آمین کہتے ہوئے چوہدری نثار کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا ، دوسری طرف ن لیگ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کرپائی کہ کیا مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کرنی ہے یا کہ نہیں ، ، اطلاعات یہی ہیںکہ منقسم ن لیگ کو مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کا اعلان کرکے مزید تقسیم کردیا ہے ،
باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق آج ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں دو بڑے اہم فیصلے کیے گئے ، اطلاعات کے مطابق نون لیگ نے سی ای سی سےچوہدری نثار اور بابو سرفراز جتوئی کو نکال دیا جبکہ جنرل ریٹآئرڈ عبدالقادر بلوچ کو شامل کر لیا گیا ہے، مرکزی مجلس عاملہ کے 5اراکین جیل اور اسحاق ڈار برطانیہ میں ہونے کے باعث شرکت نہیں کر سکیں گے،
سری لنکا ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئیند ہے ، وقار یونس کا عہدہ قبول کرنا سمجھ سے باہر ہے، سابق کرکٹر محمد یوسف کی میڈیا سے گفتگو
باغی ٹی وی کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال اور آزادی مارچ کے درجہ حرارت میں اضافہ کا باعث بننے والا نون لیگ کا اہم اجلاس قومی اسمبلی سیشن کے باعث لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے ذرائع کےمطابق اجلاس نون لیگ سیکرٹریٹ میں ہونا تھا تاہم اب اپوزیشن لیڈر کے چمبر میں نون لیگ کی اہم بیٹھک سجے گی جس کے لیے مجلس عاملہ کے اراکین کو دعوت نامے بھی بجھوا دئیے گئے ہیں ۔۔
معتبر ذرائع نے دعویٰکیا ہے کہ نوازشریف کی ہدایت پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو بالاآخر مرکزی مجلس عاملہ سے الگ کر دیا گیا جبکہ سندھ سے بابو سرفراز جتوئی بھی اب مرکزی مجلس عاملہ کے رکن نہیں رہے ۔دوسری جانب بلوچستان سے عبدالقادر بلوچ کو نیا رکن بنایا گیا ہے،،، مونٹاج، یاد رہےکہ نون لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس تقریبا 1سال کے بعد طلب کیا گیا ہے
"مقامِ نسواں”۔۔۔ !!!———— از جویریہ چوہدری
ذرائع کےمطابق اس اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، مریم نواز، رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق جیل میں ہونے کے باعث اور اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکیں گے،، اجلاس کی مشاورت کو حتمی منظوری کےلیے شہبازشریف کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف سے منظور کروانے کے بعد بضابطہ اعلان کریں گے