چوہدری نثارکے استعفیٰ کا مطالبہ کس نے کر دیا؟ جان کر ہوں حیران

0
38

وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ چوہدری نثار علی خان اگر حلف نہیں اٹھاتے تو استعفی دیں ہم وہاں سے بھی سے جیتیں گے

راولپنڈی ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ چوہدری نثار علی خان اگر حلف نہیں اٹھاتے تو استعفی دیں ہم وہاں سے بھی سے جیتیں گے ،حلقہ پی پی 10 کے لوگوں کوچوہدری نثار سے نجات دلائیں گے، چوہدری نثار نے جو کام 15 سال میں نہ کئے وہ 5 سالوں میں کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راولپنڈی میں کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر واثق قیوم ،چوہدری محمد افضل ،حاجی امجد محمود و پی ٹی آئی کے دیگر راہنماءبھی موجود تھے

چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

۔وفاقی وزیر غلام سرور نے کہاکہ ہم عمران خان کے پیروکار ہیں چپ کر کے گھر نہیں بیٹھ سکے،حلقے میں تبدیلی نہ لا سکے تو ہمارا کوئی فائدہ نہیں،پانچ سالہ دور کے اندر پانی کے مسائل حل کرینگے ،چہان ڈیم کی تعمیر کے بعد ہر جھونپڑی والے کو پینے کا صاف پانی ملے گا، اہلیان لکھن ،چک جلال دین اور حلقے کے دیگر لوگوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے بھی وسائل بروئے کا ر لائے جائیں گے ، کوشش کریں گے ان علاقوں سے بھی قابل انجینئر،ڈاکٹرز بنیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس حلقے سے تین دور جیتنے والے کے دل میں یہاں کے لوگوں کا درد نہیں تھا ،حلقے کے لوگ خراج تحسین اور شکریہ کے حقدار ہیں کہ انہوں نے دونوں حلقوں سے اس شخص کو جوتیاں مار کر بھگایا۔

ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

واضح رہے کہ چودھری نثار کے مقابلے میں غلام سرور خان نے الیکشن لڑا تھا اور چوھدری نثار کو شکست ہوئی تھی ، چودھری نثار پنجاب اسمبلی کا الیکشن جیتے لیکن انہوں نے حلف نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے سپیکر پنجاب اسمبلی نے ان کی رکنیت معطل کی ہوئی ہے، چوھدری نثار مسلم لیگ ن میں مریم نواز کو آگے لانے اور اسے لیڈر بنانے کے خلاف تھے ،مریم نواز کے فیصلوں کی وجہ سے چودھری نثار نے ن لیگ چھوڑی.

Leave a reply