اسلام آباد ہائیکورٹ: چوہدری نثار علی خان کے حلقے این اے 53 اور پی پی 10 کی حلقہ بندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ محفوظ کرلیا ،الیکشن کمیشن اور وکیل درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا،درخواست گزار شیخ ساجد الرحمن کی جانب سے وکیل کاشف ملک ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،وکیل کاشف ملک نے کہا کہ سیکشن 20 کے تحت انتظامی یونٹ کو متاثر نہیں کیا جس سکتا ،عوامی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے حلقہ بندیاں کی جانی چاہیے ، الیکشن رولز 2017 کے تحت حلقہ بندی شمال کی جانب سے کی جانی چاہیے ، اس کیس میں کی گئی حلقہ بندی قانون کے مطابق نہیں کی گئی گوجر خان چالیس منٹ کی مسافت پر ہے ،

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ حلقہ بندی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کی گئیں، حلقہ بندی کو اب تبدیل نہیں کیا جا سکتا ، مجوزہ تجاویز کے مطابق ساتھ والے حلقہ این اے 52 کی آبادی مقررہ حد سے کم ہو جائے گی،

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 کی حلقہ بندی چوہدری نثار کے حلقے سے تعلق رکھنے والے شیخ ساجد الرحمن نے چیلنج کر رکھی ہے،این اے 53 اور پی پی 10 سے سے ساگری کو نکال کر گوجرخان میں شامل کردیا گیا تھا ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ساگری کو دوبارہ حوالہ این اے 53 میں شامل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ، حلقہ این اے 53 سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار انتخاب لڑتے ہیں

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے ملک میں حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 ، صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے593 حلقے ہوں گے،حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 جنرل نشستیں ہوں گی، پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 اور صوبائی اسمبلی کی 297 جنرل نشستیں ہوں گی،سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی اسمبلی کی 130 جنرل نشستیں ہوں گی،

ہمارا بھٹو تو واپس نہیں آئے گا، ہمیں امید ہے غلط فیصلے کو غلط کہا جائے گا

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

سپریم کورٹ کے ہاتھ 40 برسوں سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لہو سے رنگے ہوئے

Shares: