چودھری نثار لاہور پہنچ گئے
باغی ٹی وی : سابق وزیرداخلہ چودھری نثار لاہور پہنچ گئے.پنجاب اسمبلی اجلاس شروع ہونے پر چودھری نثار حلف اٹھائیں گے.چودھری نثار کی آمد پر 44 افراد کو خصوصی اجازت دی گئی ہے .
دو روز قبل بھی چودھری نثار لاہور آئے تھے اور حلف نہ اٹھا سکے . کیونکہ سپیکر پنجاب اسمبلی موجود نہیں تھے . واپسی پر چودھری نثار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہورہمیشہ سے دوسرا گھر رہا ہے،قومی اسمبلی سیٹ پر ناکام ہوا یا ناکام کیا گیا .الیکشن میں 34 ہزار کی لیڈ سے ممبر صوبائی منتخب ہوا، حکومت ایک آرڈیننس لانےکی کوشش میں ہے،حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے ڈی سیٹ کرنے کی کوشش کی،ایک ہفتہ قبل حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا اور پنجاب اسمبلی کو لکھ کر دیا،آج کہا گیا اسپیکر موجود نہیں ،حلف نہیں ہوسکتا، پینل آف چیئرمین کے پاس تمام اختیارات ہوتےہیں،
واضح رہے کہ چوھدری نثار قومی اسمبلی کا الیکشن ہار گئے تھے تا ہم پنجاب اسمبلی کا الیکشن جیت گئے تھے، چودھری نثار نے ابھی تک اسمبلی میں آ کر حلف نہیں لیا اور نہ ہی کبھی اجلاس میں شریک ہوئے، ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار بھی سینیٹر ہیں لیکن اجلاس میں نہیں آتے ، اسحاق ڈار لندن میں مقیم ہیں ،گزشتہ دنوں سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینے پر سابق صدر آصف زرداری نے شکوہ کیا تھا کہ اسحاق ڈار بھی ووٹ نہیں دینے آئے تاہم اب الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کر دی گئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن حلف نہ اٹھانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دے گا اور اس حلقے میں دوبارہ الیکشن ہوں گے








