سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے کوریا کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے
مسلم لیگ ق نے بھی وزیراعظم سے ایک اور وزارت مانگ لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے کوریا کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے، کورین وفد کو پنجاب اسمبلی کی تاریخ اور ورکنگ سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کرنے والوں میں جنوبی کوریا کے سفیر سنگ کی کواک کے علاوہ قومی اسمبلی کے ارکان محترمہ بی سُک چُو،وون چن چنگ اور دیگرسفارت کار شامل تھے .
قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر
اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان شعبوں میں بہترین دوستانہ اور تاریخی تعلقات ہیں، جن سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور،مسلم لیگ ن ناکام
چودھری پرویز الہیٰ جو مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور حکومت کے اتحادی ہیں نے کورین پارلیمانی وفد سے ملاقات میں کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، زراعت، توانائی و دیگر شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانادونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند ہو گا، کیونکہ وزیر اعظم عمران خان سرمایہ کاری کے لیے سازگار اور پرامن ماحول اور ترقیاتی حکمت عملی پر زور دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ کورین پارلیمانی وفد پاکستان کے دورے پر ہے، وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کی تھی ،اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے کوریا کے ساتھ تعاون میں وسعت دی جائے گی، کوریا اور پاکستان کے مابین ایگریکلچر کے شعبوں میں باہمی مطابقت کی بدولت ہم ایک دورسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں، کور یا میں مقیم پاکستان کوریا کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،کوریا میں موجود پاکستانی ورکرز کوہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں.