چوہدری پرویز ،مونس الہی اور فیملی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد

تمام کمپنی اکاؤنٹس اور پرسنل اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں
0
161
FIA

لاہور: ایف آئی اے لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی، ان کے صاحبزادے مونس الہٰی اور فیملی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے۔

باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور میں چوہدری پرویز الہیٰ اور مونس الہٰی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،مونس الہٰی اور پرویز الہٰی کے تمام بینک اکاؤنٹ فریز کر دیئے گئے جب کہ دونوں رہنماؤں کی فیملی کے بھی تمام بینک اکاؤنٹس فریز کر دیئے گئے، ان کے تمام کمپنی اکاؤنٹس اور پرسنل اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں، ایف آئی اے لاہور نےمونس الہٰی اور فیملی کے 100 سے زائد اکاؤنٹس منجمد کیے ہیں، تمام بینک اکاؤنٹس میں مبینہ طور پر کرپشن اور منی لانڈ رنگ کا پیسہ جمع کرایا گیا ، مونس الہٰی اور اس کی فیملی کے بینک اکاؤنٹس میں موجود کروڑوں روپے منجمد کیے گیے ہیں۔

امریکی‌ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

دوسری جانب عدالت نے مونس الٰہی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے ہیں تاہم مونس الہٰی تحقیقات سے بچنے کے لئے پہلے سے ہی ملک سے فرار ہے، ایف آئی اے نے مونس الہٰی کو عدالت سے اشتہاری کرانے اور مونس الہٰی کا ریڈ نوٹس جاری کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے،مونس الہٰی کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کروا کر بذریعہ انٹرپول جلد گرفتار کیا جائے گا۔

5 سال سلیکٹڈ راج بھگتا آگے کوئی سلیکٹڈ راج قبول نہیں کریں گے، بلاول

Leave a reply