چوہدری پرویزالٰہی سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی ملاقات

0
43

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے ملاقات ، سلیم مانڈوی والا نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی ،

مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں اور سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متعدد سیاسی رہنماؤں نے ٹیلیفون پر ان کی عیادت کی جن میں جے یو آئی و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر بابر اعوان شامل ہیں۔ ہسپتال آنے والی شخصیات نے وہاں موجود سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، چودھری وجاہت حسین، مونس الٰہی، چودھری شافع حسین، چودھری سالک حسین اور حسین الٰہی سے چودھری شجاعت حسین کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Leave a reply