چوہدری برادران نے حب الوطنی کا حق ادا کردیا ، اڑھائی کروڑ روپے سے زائد کرونا فنڈز میں جمع کروادیئے
لاہور:چوہدری برادران نے حب الوطنی کا حق ادا کردیا ، اڑھائی کروڑ روپے سے زائد کرونا فنڈز میں جمع کروادیئے،اطلاعات کےمطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا بڑا اقدام، 2 کروڑ 56 لاکھ سے زائد رقم وزیر اعلیٰ پنجاب کے ریلیف فنڈ اکاؤنٹ میں جمع کرا دی۔
ذرائع کےمطابق جب اس بات کا علم وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہوا تو اس کےبعد انہوں نے پرویزالٰہی سے بات چیت کی اورپرویز الٰہی کے اس اقدام کی تعریف کی۔خیال رہے کہ 19 مارچ کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 5 ارب روپے کے خصوصی فنڈ کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہےکہ چوہدری برادران نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنی قوم کا بھرپورساتھ دیا ،ذرائع کےمطابق اس سے پہلے بھی ہر اہم موقع پر چوہدری برادران صدقات وخیرات کرتے رہتے ہیں لیکن وہ اس کو ظاہرکرنا پسند نہیں کرتے
ادھر آج پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے 14 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 419 ہوگئی ہے جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی جبکہ پنجاب میں کورونا سے 3 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔