رانا ثنااللہ لاہورجلسے میں کارکنوں کی ایک بس بھی ناں‌ لے جاسکے اورباتیں کرتے ہیں بڑی بڑی:چوہدری شیرعلی کا کڑوا سچ

فیصل آباد: رانا ثنااللہ لاہورجلسے میں کارکنوں کی ایک بس بھی ناں‌ لے جاسکے اورباتیں کرتے ہیں بڑی بڑی:چوہدری شیرعلی کا کڑوا سچ سامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری شیر علی نے رانا ثناء اللہ کے خلاف ایک بار پھر محاذ کھولتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مینار پاکستان جلسے میں کارکنوں کی ایک بس بھی لے کر نہیں جا سکے۔

لیگی رہنما عابد شیر علی کے والد محترم چودھری شیر علی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مینار پاکستان جلسہ ناکام بنانے کی سازش کرنے والے (ن) لیگ کے دشمن ہیں۔ رانا ثناء اللہ اور ان کی ٹیم ایک بس بھی لاہور لے کر نہ جا سکی ۔چوہدری شیر علی نے رانا ثنااللہ پرمزیدسنگین الزامات بھی لگائے

چودھری شیر علی نے اپنے ماضی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم تین، تین سو بسوں کے قافلے لے کر جاتے رہے۔ ہزاروں کارکن لاہور جانے کے لئے ٹرانسپوٹ ڈھونڈتے رہے لیکن انھیں کسی ایم این اے یا ایم پی اے نے لفٹ نہیں کروائی۔

انہوں نے لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیدہ چیدہ پارٹی عہدیدار اور ورکر لاہور جا کر سوشل میڈیا پر تصویری نمائش کرتے رہے۔ چوہدری شیر علی نے کہا کہ ایسے لوگوں‌ نے نوازشریف کے گرد گھیرا ڈال رکھا ہے اوریہی لوگ ہی نوازشریف کے زوال کا سبب ہیں

Comments are closed.