چودھری شجاعت حسین کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول پر حاضری، ملک اور حکومت کے لے خصوصی دعا
چودھری شجاعت حسین کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول پر حاضری، ملک اور حکومت کے لے خصوصی دعا
باغی ٹی وی : چودھری شجاعت حسین عمرہ کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول پر حاضری کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ چودھری شجاعت حسین نے روضہ رسول پر حاضری کے موقع پر ملک کی سلامتی اور کشمیریوں کیلئے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر انہوں نے عمران خان کی حکومت کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پانچ سال پوری کرے۔
صحافی کے سوال پر چودھری شجاعت نے سوال کیا کہ عمران خان کو کیا مشورہ دینا ہے؟ چوہدری شجاعت نے جواب دیا کہ یہ پاکستان واپس جا کر اُنہیں بتاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑا خوبصورت اور امن وبھائی چارے کے کلچر کو فروغ دینے والا ملک ہے،مجھے پوری امید ہے کہ بہت جلد پاکستان معاشی بحران سے نکل آ ئے گا۔