وزیراعظم عمران خان نے چودھری شجاعت حسین سے بات کرنے کی خواہش کی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین سے بات کرنے کی خواہش کی ہے ،اس ضمن میں وزیراعظم نے چوھدری پرویز الہیٰ سے رابطہ کیا ہے اور چودھری شجاعت کی صحت کے لئے دعا کی ہے.
چودھری شجاعت حسین حکومت کے اتحادی ہیں، گزشتہ برس عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کے ساتھ ملکر حکومت بنائی تھی، الیکشن سے قبل بھی تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تھی.
باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور خیریت سے ہیں ،ان کی صحت اب جلدی سے بہتر ہو رہی ہے .چوہدری شجاعت حسین کا ہسپتال اب تبدیل ہو چکاہے.اہل خانہ نے پاکستانیوں سے مزید دعاؤں کی درخواست ہے .
چودھری شجاعت حسین کی طبعیت اللہ کے فضل وکرم سے بہتر ہے، چودھری شافع کی باغی ٹی وی سے گفتگو
یاد رہے کہ باغی ٹی وی سے چوہدری برادران کا مسلسل رابطہ ہے اور چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے ہر لمحے بتایا جارہاہے، چوہدری مونس الٰہی نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے باغی ٹی وی کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مناسب ، درست اور بروقت رپورٹنگ پر چوہدری خاندان باغی ٹی وی کا مشکور ہے