6 ستمبر کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

0
50

وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 6 ستمبر کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منایا جائے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھ ستمبر کو شہداء و غازیوں کو سلام پیش کرنا ہے، شہداء کو کشمیر ڈیفنس ڈے کے تحت منا رہے ہیں، اس کا مقصد واضح ہے جب پاکستان کے دفاع کی بات ہوتی ہے تو وہ کشمیر کے ساتھ لازم و ملزوم اور لازوال رشتے کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے .

سعودی عرب اور اماراتی وزراء خارجہ کیساتھ ملاقات میں کشمیر سنگل پوائنٹ ایجنڈا ہے، قریشی

ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کا فاشسٹ چہرہ دنیا کو دکھایا ہے، دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرخاموش ہے، کشمیری اپنے خون سے داستان لکھ رہے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات کی کمی ہوگئی ہے،ہندوستانی سرکار انسانیت کی تذلیل کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیردنیاکی سب سےبڑی جیل میں تبدیل ہوچکاہے،پاکستان کی کشمیریوں کی حمایت ان کے لیے حوصلہ افزاہے،کشمیری مواصلاتی نظام بند ہونے کی وجہ سے دنیا سے کٹے ہوئے ہیں.

 

کشمیر میں آر ایس ایس کو مودی سرکار کی سرپرستی حاصل ہے، رحمان ملک

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بندوقوں کےسائےمیں کشمیریوں کوگھروں میں قیدکردیاگیا،پاکستان ہمیشہ کشمیر کے لئے آواز بلند کرتا رہے گا،کشمیر میں خواتین کی حُرمت پامال ہو رہی ہے،6ستمبر یوم دفاع اور شہیدوں کا دن ہے ،6ستمبرکا دن کشمیر اور یوم دفاع کےطورپرمنائیں گے

سعودی عرب اور عرب امارات کے وزیر خارجہ آج آئیں گے پاکستان،اہم ملاقاتیں طے

Leave a reply