چودھری شجاعت بھی شہباز شریف کے مداح نکلے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب متوازن اور حقیقت پسندانہ تھا،

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پاکستان کا مقدمہ دلیرانہ طریقے سے پیش کیا ،عالمی برادری کووزیر اعظم کی آواز پر توجہ دینی چاہیے، بھارت خطے میں امن اورسلامتی کیلئےشہبازشریف کی پیش کش قبول کرے،موجودہ صورتحال میں بین الاقوامی قرضوں میں ریلیف پاکستان کا حق ہے،مسئلہ کشمیرپرروایتی نعرہ بازی سےبڑھ کر عملی اقدامات کی ضرورت ہے،پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے سیاسی جماعتوں اورقومی اداروں کوہم آہنگ ہوکرایک پلیٹ فارم پرآنا ہوگا،

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ شب اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب کیا تھا، اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کا مقدمہ پیش کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے آج ہی سیالکوٹ میں ایک تقریب کے دوران وزیراعظم پر کڑی تنقید کی، اب چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کے خطاب کو سراہا ہے،جس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ق لیگ اندورنی طور پر مسلسل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے اور پھر ایک ہونے کی خبروں میں کوئی سچائی نظر نہیں آ رہی.

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

Shares: