چودھری شجاعت حسین کو ایک بار پھر بڑا عہدہ مل گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاق مسلم لیگ ق کے سربراہ، سابق وزیراعظم چوھدری شجاعت حسین کو ایک بار پھر بڑا عہدہ مل گیا

مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے، چودھری شجاعت حسین بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ،طارق بشیر چیمہ بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، چودھری شجاعت کے کاغذات نامزدگی کامل علی آغا نے جمع کرائے

قبل ازیں گزشتہ روزمسلم لیگ ہاؤس میں مسلم لیگ قائداعظم پنجاب کے عہدیداروں کے لئے انتخابی عمل میں اشتیاق احمد گوہر نے الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دیئے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ پنجاب کے صدر منتخب ہو گئے تھے،

نواز شریف کی تقریر کا مفہوم ہے کہ وہ سیاستدانوں کے نہیں فوج کے خلاف ہیں،چودھری شجاعت برس پڑے

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

 

منتخب ہونے کے بعد چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ اور ضامن جماعت ہے۔ عوامی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے دفاعی اداروں کی پشت پر موجود ہیں۔

چودھری پرویز الہی نے منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ کو فعال بنانے اور جماعتی سطح پر خالی عہدوں پر تقرریاں جلد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Shares: